تلنگانہ: ٹی این جی اوز یونین ضلع حیدرآباد نے جگتیال میں بارش کے پانی میں بہہ جانے والے صحافی ضمیر الدین کے اہلخانہ کو 25 ہزار روپے کی مالی امداد کی ہے۔ Journalist Washed Away In Flood waters In Jagtial ٹی این جی اوز حیدرآباد کی جانب سے ضمیر الدین کی بیوہ صفورہ منور کے بینک اکاؤنٹ میں نفٹ کے ذریعے رقم منتقل کی جائے گی۔
مزید پڑھیں:حیدرآباد: عثمان نگر کے سیلاب متاثرین اب بھی مدد کے منتظر
اس موقع پر ٹی این جی اوز کے صدر ایس ایم حسینی مجیب نے ضمیر الدین کے انتقال پر افسوس اظہار کرتے ہوئے ریاست تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھر راؤ سے اپیل کی کہ وہ ضمیر الدین کے افراد خاندان کی مالی امداد کریں، اس کے علاوہ خانگی رپوٹر دیتو راج کو امداد کریں۔ اس پر موقع پر ٹی این جی اوز کے تمام اراکین موجود تھے۔