ETV Bharat / state

مانو میں آئی سولیشن وارڈز کے قیام کا فیصلہ، طلبا نے مخالفت کی - خصوصی ایسولیشن وارڈز

ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں واقع مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں خصوصی آئی سولیشن وارڈز کے قیام کے لیے ضلع انتظامیہ کی جانب سے یونیورسٹی میں آئی سولیشن وارڈز کے قیام کے لیے تعاون کی اپیل کی گئی۔

مانو میں ایسولیشن وارڈز کے قیام کا فیصلہ،

author img

By

Published : Mar 21, 2020, 3:07 AM IST

Updated : Mar 21, 2020, 6:59 AM IST

ریوینیو ڈیویژنل آفیسر رنگا ریڈی ڈسٹرکٹ نے یونیورسٹی کے ذمہ داران کو مکتوب جاری کرتے ہوئے لکھا کہ حکومت تلنگانہ و ضلع کلکٹر کی ہدایات کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کی عمارتیں خصوصی وارڈز کے قیام کے لیے عارضی طور پر استعمال کی جائیں تاکہ بیرون ممالک سے ایئرپورٹ پہنچنے والے مشتبہ افراد کو اس میں منتقل کیا جا سکے۔

آر ڈی او نے مزید لکھا کہ چیف سکریٹری و محکمۂ صحت کے عہدیداروں کے اجلاس میں شہر میں کورونا کے مشتبہ افراد کی منتقلی کےلیے احتیاطی طور پر مزید وارڈز کے قیام کی ضرورت ہے جہاں مناسب سہولیات موجود ہوں، اردو یونیورسٹی کو اس کے لیے موزوں پایا گیا۔

ضلع انتظامیہ کا ماننا ہے کہ یونیورسٹی ائیرپورٹ سے قریب ہے اور آمد و رفت آسان ہے اور کم وقت میں مسافروں کو ائیرپورٹ سے یہاں منتقل کرنے میں آسانی ہوگی۔

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے طلباء اس مقام پر خصوصی وارڈز کے قیام کی مخالفت کر رہے ہیں ان کا ماننا ہے کہ یونیورسٹی میں ان وارڈز کے قیام سے یونیورسٹی کے ہاسٹل میں قیام پذیر طلباء، اساتذہ و دیگر ملازمین اس سے متاثر ہوں گے۔

طلباء یونین نے اس سلسلے میں رجسٹرار کو مکتوب کے ذریعے یونیورسٹی میں خصوصی وارڈز کے قیام کی اجازت نہ دینے کی درخواست کی اور ٹویٹ کے ذریعے جی ایچ ایم سی، ضلع انتظامیہ اور حکومت سے کسی اور مقام پر ان وارڈز کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے وارڈز کے قیام پر مخالفت کا انتباہ دیا۔

Last Updated : Mar 21, 2020, 6:59 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.