کورونا وائرس کی وجہ سے میتوں کی قبرستان منتقلی بھی ایک مسئلہ بنا ہوا ہے۔ وہیں ان حالات میں امومت سوسائٹی حیدرآباد نے اس ضمن میں غیر معمولی اور منفرد قدم اٹھایا ہے۔
تنظیم کے زیراہتمام مہلک وائرس کی وجہ سے مسلم افراد کی موت ہونے پر ان کی میت کو ہاسپٹل اور گھر سے قبرستان لے جانے کے لئے مفت گاڑی خدمات کا آغاز کیا گیا ہے، یہ سروس 24 گھنٹے رہے گی۔
حیدرآباد کی ایک تنظیم یوتھ ویلفیئر کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی نماز جنازہ ادا کرنے کے ساتھ میت کی تدفین کر رہی ہے۔
بعد نماز جمعہ جماعت اسلامی کے ناظم حیدرآباد راشد الدین نے مفت میت لے جانے والی گاڑی کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹروں کی ٹیم اور ان کے علاوہ سکینہ فاؤنڈیشن کے صدر محمد آصف حسین سہیل اور یوتھ ویلفیئر کے صدر جلال الدین موجود تھے۔