ETV Bharat / state

حیدرآباد: سوٹ کیس میں لاش دستیاب - اردو نیوز تلنگانہ

پولیس اطراف میں لگے سی سی ٹی وی فوٹیج کا معائنہ کررہی ہے تاکہ قاتلوں کا پتہ چلایاجاسکے۔لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے عثمانیہ اسپتال منتقل کردیاگیا۔

حیدرآباد: سوٹ کیس میں لاش دستیاب
حیدرآباد: سوٹ کیس میں لاش دستیاب
author img

By

Published : Jan 10, 2021, 1:55 PM IST

شہر حیدرآباد کے راجندر نگر کی ڈیری فارم روڈ پر سوٹ کیس میں ایک شخص کی لاش پائی گئی۔پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ اس شخص کا قتل کہیں اور کرتے ہوئے لاش کو سوٹ کیس میں رکھ کر قاتلوں نے اس سوٹ کیس کو یہاں چھوڑدیا۔

مقتول کی شناخت آٹوڈرائیور محمد ریاض کے طورپر کی گئی ہے۔ذرائع نے کہا کہ مقامی افراد نے اس سوٹ کیس کو دیکھنے کے بعد پولیس کو اس خصوص میں چوکس کیا جس کے بعد پولیس وہاں پہنچی۔پولیس نے اس کو کھولا جس میں اس کو لاش دستیاب ہوئی۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

پولیس اطراف میں لگے سی سی ٹی وی فوٹیج کا معائنہ کررہی ہے تاکہ قاتلوں کا پتہ چلایاجاسکے۔لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے عثمانیہ اسپتال منتقل کردیاگیا۔اے سی پی راجندرنگر نے کہاکہ کل شب ایک اطلاع ملی تھی کہ سوٹ کیس لاوارث علاقہ میں پایاگیاجس سے بدبو آرہی ہے۔اس اطلاع کے بعد پولیس وہاں پہنچی.

یہ بھی پڑھیں:امراوتی میں دارلحکومت مسئلہ پر کسانوں کا احتجاج جاری

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.