ETV Bharat / state

کسٹم آفیسرز نے بھاری غیر ملکی کرنسی ضبط کی

سنٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کے عہدیداروں نے پیر کے روز کی اولین ساعتوں میں راجیو گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے (آر جی آئی اے) پر شارجہ سے آنے والے مسافر سے تقریباً 33 لاکھ روپے ضبط کرلئے۔

customs-officers-confiscated-huge-foreign-currency
کسٹم آفیسرز نے بھاری غیر ملکی کرنسی ضبط کرلی
author img

By

Published : Dec 21, 2020, 1:56 PM IST

شمس آباد ائیر پورٹ پر کسٹم آفیسرز نے بھاری غیر ملکی کرنسی ضبط کرلی۔ تفصیلات کے مطابق شارجہ کو جانے والی فلائٹ نمبر ( جی 9۔ 459 ) جب راجیو گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے روانہ ہونے کو تیار تھی اور جب سیکیورٹی چیکنگ کے دوران مسافرین کا سامان اسکین کیا جارہا تھا تب شک کی بنیاد پر ایک مسافر کو روک لیا گیا، سی آئی ایس ایف حکام نے بیگ میں کاغذوں کا ایک بنڈل دیکھا، جس پر عہدیداروں کو شک ہوا، جس کے بعد اس مسافر کے سامان کی ایک بار اور گہری جانچ کرتے ہوئے تلاشی لی گئی، جس پر افسران نے اس کے پاس سے غیر ملکی غیر قانونی کرنسی کی بھاری مقدار میں نوٹس برآمد کی۔ جس میں امریکی ڈالر، عمانی ریال، سعودی ریال اور قطری ریال شامل ہیں جو کہ بھارتی روپیوں میں تقریباً 32،53،274 / - روپے کے برابر ہے۔

کسٹمز اہلکاروں نے بتایا کہ مسافر دستاویزی ثبوت اور نقد رقم کی بڑی مقدار ساتھ لے جانے کے لئے تسلی بخش وضاحت پیش کرنے میں ناکام رہا۔ جس پر انہوں نے مسافر کو حراست میں لے لیا ہے اور اسے مزید تفتیش کے لئے کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔ جب کہ مسافر سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.