پولیس اسٹیشن کے احاطہ میں ہسٹری شیٹر کی سالگرہ کی تقریب پر سب انسپکٹر اور کانسٹیبل کو معطل کردیا گیا۔ یہ واقعہ آندھراپردیش کے ایلوروٹوٹاون پولیس اسٹیشن میں پیش آیاجس کا ویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔پولیس اسٹیشن میں کونسلنگ کے لئے ہسٹری شیٹرس کو طلب کیاگیا تھاتاہم اس پولیس اسٹیشن کے ملازمین بندوبست کی ڈیوٹی کافی مصروف تھے۔ Criminal's Birthday Party in Police Station
اُسی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سوریہ نامی ہسٹری شیٹرکی سالگرہ کی تقریب پولیس اسٹیشن کے احاطہ میں منائی گئی۔ اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر پولیس اسٹیشن کے احاطہ میں کیک کاٹا۔اس واقعہ کا ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا۔اس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی اعلی عہدیداروں نے اس معاملہ کی جانچ کروائی اور ایلوروٹوٹاون سب انسپکٹر کشوربابوسمیت کانسٹیبل راجیش کو معطل کردیا اوراس سلسلہ میں احکام جاری کئے۔سرکل انسپکٹر رمنا کو میموجاری کیا گیا۔
یو این آئی