ETV Bharat / state

Electric shock Killed husband wife بجلی کی زد میں آنے سے میاں بیوی کی موت

حیدر آباد کے پرانے شہر میں بجلی کے جھٹکے کی وجہ سے شوہر بیوی کی موت ہو گئی۔ یہ واقعہ آج صبح بنڈلہ گوڑہ کے غوث نگر میں پیش آیا۔اس واقعے کے سبب علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔

بجلی کی زد میں آنے سے میاں بیوی کی موت
بجلی کی زد میں آنے سے میاں بیوی کی موت
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 9, 2023, 8:15 PM IST

بجلی کی زد میں آنے سے میاں بیوی کی موت

حیدرآباد:ریاست تلنگانہ کے حیدر آباد کے پرانے شہر میں بجلی کے جھٹکے کی وجہ سے شوہر بیوی کی موت ہو گئی۔ یہ واقعہ آج صبح بنڈلہ گوڑہ کے غوث نگر میں پیش آیا۔اس واقعے کے بعد پورے علاقے میں افراتفری مچ گئی۔

فوری ملی اطلاعات کے مطابق 36 سال تنویر اپنی بیوی شاکرہ بیگم اور تین بچوں کے ساتھ رہا کرتے تھے۔ذرائع کے مطابق ہفتہ کی صبح شاکرہ بیگم پینے کا پانی بھرنے کیلئے موٹر کا سوئچ ان کررہی تھیں کہ اچانک انھیں بجلی کا جھٹکا لگا جس کے نتیجے میں وہ جھلس گئیں۔

انہیں بچانے کے لیے ان کے شوہر وہاں پہنچے اور وہ بھی برقی رو کی زد میں آگئے جس کی وجہ سے ان دونوں کی موت ہو گئی۔اس واقعہ کے ساتھ ہی مقامی افراد نے برقی سربراہی بند کر دی تاہم تب تک شوہر بیوی کا انتقال ہو چکا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:Telangana Road Accident سڑک حادثہ میں پندرہ افراد زخمی

پولیس کو اطلاع دی گئی پولیس نے ان دونوں کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے عثمانیہ ہاسپٹل منتقل کر دیا۔ اس واقعہ کے ساتھ ہی علاقہ میں غم کی لہر دوڑ گئی۔پولیس پورے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے ۔مقامی باشندوں کے درمیان اس واقعے کو لے کر غم و غصہ پایا جا رہا ہے ۔مقامی باشندوں نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.