انہوں نے مزید کہا کہ :' ان انتخابات میں عوام کو اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے کانگریس کو اقتدار میں لانا چاہیے تاکہ جمہوریت کی پاسداری کی جا سکے'۔
عزیز پاشا نے مزید کہا کہ 'مودی طاقت اور پیسے کے بل پر حکومت کر رہی ہے اور طاقت کے زور پر ناانصافی کے خلاف اٹھنے والی آوازوں کو دبایا جا رہا ہے، ملک کا غریب طبقہ مہنگائی اور بیروزگاری کی وجہ سے پریشان ہے'۔
عزیز پاشا نے بی جے پی کے پانچ سالہ اقتدار کو ذات پات کی سیاست کے نام پر عوام میں تفریق پیدا کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ' مہنگائی، نوٹ، بندی جیسی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے حکومت نے سیاسی تفریق کا حربہ اپنایا لیکن عوام حکومت کی ناکامیوں سے بخوبی واقف ہے اور انتخابات میں ضرور اس کا بدلہ لے گی'۔
انہوں نے بائیں محاذ بالخصوص سی ٹی آئی کے متعلق بتایا کہ ہمیشہ مظلوم اور غریب طبقے کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کی نمائندگی کرتی رہے گی۔