ملک بھر میں کورونا وائرس کی وبا ایک بار پھر تیزی سے پھیل رہی ہے۔ اس سے ملک کی کئی ریاستیں متاثر ہو رہی ہیں۔
ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں کورونا وائرس کے مریضوں کو آکسیجن کی ضرورت ہے۔
آکسیجن نہیں ملنے کی وجہ سے کئی لوگوں کی موت واقع ہو رہی ہیں۔
اس مشکل وقت میں شہر حیدرآباد کی تنظیم سکینہ فاؤنڈیشن کی جانب سے مفت آکسیجن سلنڈر فراہم کیا جا رہا ہے۔
کورونا سے متاثر مریض جو اپنے گھروں میں زیر علاج ہیں. ان لوگوں کو سکینہ فاؤنڈیشن کے کارکن گھر پر آکسیجن سلنڈر پہنچا رہے ہیں۔
سکینہ فاؤنڈیشن کے صدر آصف حسین سہیل نے کہا کہ 'روزانہ انہیں دو سو کال موصول ہو رہے ہیں جس کو آکسیجن سلنڈر کی ضرورت ہے۔'
انہوں نے بتایا کہ 'ان کی تنظیم کے ذریعے اب تک 10 لاکھ روپے کے آکسیجن سلنڈر تقسیم کیے جا چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 'آکسیجن نہیں ملنے کی وجہ سے ہزاروں افراد پریشان ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ جنہیں آکسیجن سلنڈر کی ضرورت ہے، وہ ان سے رابطہ کریں۔
آصف حسین سہیل نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ جلد آکسیجن بینکز کے ساتھ دوا کے انتظامات بھی کریں۔
انہوں نے اہل خیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ غریب عوام کے لیے آکسیجن سلنڈر اور دواؤں کا انتظام کریں۔
مقامی تنظیم نے حکومت اور اہل خیر حضرات سے لوگوں کی ہر ممکن مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔