حیدرآباد میں کووڈ 19 کے علاج کے لیے ویکسین کا تجربہ پیر کو شروع ہوگیا ہے۔
حیدرآباد کے نمس ہسپتال میں یہ تجربہ کیا جارہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق دو افراد کو ڈاکٹرز نے کووڈ ویکسین دیا ہے۔
صحت مند افراد کو ویکسین کا پہلا ڈوز دیا جائے گا جس کے بعد دو دن تک ہسپتال میں انہیں مشاہدے میں رکھا جائے گا۔ 14 دن بعد دوسرا ڈوز دیا جائے گا اور بعد میں تیسرا ڈوز دیا جائے گا۔ اس طرح ایک شخص کو تین ڈوز دئے جائیں گے۔ ملک بھر کے عوام نے اس کوویکسین کے تیار ہونے کی خبر سننے کے بعد راحت کی سانس لی ہے، بتایا گیا کہ انسانوں پر اس کے تجربے کے بعد اسے جلد مارکٹ میں لایا جائے گا۔
حیدرآباد کی دوا ساز کمپنی بھارت بائیو ٹیک کی جانب سے تیار کی جانے والی کورونا وائرس کی دوا کوویکسین 15 اگست کو لانچ کیا جا سکتا ہے، بھارت بائیوٹیک اس دوا کو لانچ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کے سی آرسکریٹریٹ کی نئی عمارت کے ڈیزائن کو حتمی شکل دیں گے