مغربی بنگال سمیت پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے نتائج کے ساتھ ہی 10 ریاستوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے نتائج کا بھی آج اعلان کیا جائے گا۔ اس میں دو لوک سبھا اور 13 اسمبلی سیٹیں شامل ہیں۔
آندھرا پردیش کے تروپتی اور کرناٹک کے بیلگام سیٹ پر ضمنی انتخابات ہوئے ہیں۔ ان دونوں سیٹوں پر بی جے پی کے ممبران پارلیمنٹ تھے جو گذشتہ سال کورونا انفیکشن کے باعث فوت ہوگئے تھے۔
وہیں، اسمبلی ضمنی انتخابات میں راجستھان کی تین نشست، کرناٹک کی دو سیٹ، مدھیہ پردیش ، گجرات، مہاراشٹر، اتراکھنڈ، جھارکھنڈ، میزورم، ناگالینڈ اور تلنگانہ کی ایک ایک نشست پر ضمنی انتخابات ہوئے۔