ریاست میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے حکومت کی جانب سے متعدد اقدامات کئے جارہے ہیں جبکہ اس سلسلہ میں لوگوں تک صحیح خبر اور معلومات پہنچانے کو لے کر بھی حکومت سنجیدہ ہے۔
قبل ازیں کورونا وائرس کے تعلق سے عوام کو مصدقہ اطلاعات کی فراہمی کےلیے تیلگو اور انگریزی میں واٹس ایپ، چیٹ بوٹ کا آغاز کیا گیا تھا تاہم اب یہ سہولت اردو زبان میں بھی دستیاب رہے گی۔
محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے پرنسپل سکریٹری جیش رنجن نے بتایا کہ اردو میں اس سہولت کی عدم دستیابی کی شکایات موصول ہوئی تھی جبکہ ریاست میں اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ حاصل ہے۔ اس مسئلہ کی یکسوئی کرتے ہوئے حکومت نے اردو میں بھی وائٹس ایپ چیاٹ بوٹ کا آغاز کیا ہے۔
چیاٹ بوٹ پر تبادلہ خیال شروع کرنے کےلیے 9000658658 پر ہائے یا ہیلو یا کوویڈ لکھ کر بھیجنا ہوگا۔