ریاست تلنگانہ میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 1,83,866تک جاپہنچی کیونکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 2239نئے معاملات درج کئے گئے اور 11مریضوں کی موت ہوئی، اس طرح اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 1091ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا کہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 2281افراد کورونا سے روبہ صحت ہوئے ہیں جس کے بعد اس مرض سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1,52,441ہوگئی ہے۔
گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 58,925نمونوں کی جانچ کی گئی جس میں 882نمونوں کی رپورٹس کا انتظار ہے۔
ریاست میں کورونا کے 30,334مثبت معاملات درج کئے گئے ہیں، اس مرض کے پھوٹ پڑنے کے بعد سے ریاست میں 28,00,761 نمونوں کی جانچ کی گئی۔
جی ایچ ایم سی میں سب سے زیادہ 316مثبت معاملات درج کئے گئے جس کے بعد ضلع رنگاریڈی میں 192،میڑچل ملکاجگری میں 164،نلگنڈہ ضلع میں 141اور کریم نگر ضلع میں 106مثبت معاملات درج کئے گئے، بقیہ مثبت معاملات ریاست کے دیگر اضلاع میں درج کئے گئے ہیں۔