حیدرآباد میں پھر ایک مرتبہ لاک ڈاؤن نافذ کرنے تلنگانہ حکومت غور کررہی ہے۔ وزیراعلی کے چندر شیکھر راو اس سلسلے میں آئندہ تین چار دن میں حتمی فیصلہ لینے والے ہیں۔
اپنی سرکاری قیام گاہ پرگتی بھون میں ایک اعلی سطحی اجلاس میں وزیراعلی نے عہدیداروں سے گریٹر حیدرآباد میں کورونا وائرس کے پھیلاو کی صورتحال کا جائزہ لیا۔