ETV Bharat / state

تلنگانہ میں کورونا کے 3,187 نئے معاملات درج

ریاست میں سرگرم معاملات کی تعداد 20,184 ہے جن میں 13,366 مریض گھروں پر یا پھر اسپتالوں میں الگ تھلگ رکھے گئے ہیں جہاں ان کا علاج کیا جارہا ہے۔

تلنگانہ میں کوروناکے3,187نئے معاملات درج

author img

By

Published : Apr 11, 2021, 1:34 PM IST

تلنگانہ میں کووڈ 19 کے 3,187 نئے معاملات درج کئے گئے ہیں جس کے بعد ریاست میں معاملات کی تعداد بڑھ کر 3,27,278 ہوگئی ہے۔

ریاست میں بحیثیت مجموعی اموات کی تعداد بڑھ کر 1,759 ہوگئی ہے کیونکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید سات اموات ہوئی ہیں۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں 787 افراد روبہ صحت ہوئے ہیں جس کے بعد ریاست میں اب تک اس مرض سے روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3,05,335ہوگئی ہے۔

ریاست میں سرگرم معاملات کی تعداد 20,184ہے جن میں 13,366مریض گھروں پر یا پھر اسپتالوں میں الگ تھلگ رکھے گئے ہیں جہاں ان کا علاج کیاجارہا ہے۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 1,15,311کوویڈ 19کے معائنے کئے گئے تاہم3,753نمونوں کی رپورٹس کا انتظار ہے۔

مجموعی طور پر ایک کروڑ سے زائد نمونوں کی جانچ ریاست میں اس مرض کے پھیلنے کے بعد سے کی گئی ہے۔ جی ایچ ایم سی حدود میں 551نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔بقیہ معاملات ریاست کے دیگر اضلاع میں درج کئے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.