ETV Bharat / state

تلنگانہ: کورونا ویکسین 3962 افراد کو لگائی گئی - تلنگنہ میں ٹیکہ اندازی

ڈاکٹر سرینواس نے کہا کہ ٹیکہ اندازی کی مہم میں کوئی مسئلہ پیش نہیں آیا ۔ 3962 افراد کو ٹیکہ دینے پر صرف11 افراد کو معمولی ری ایکشن ہوا ہے۔

تلنگانہ: کورونا ویکسین3962 افراد کو لگائی گئی

author img

By

Published : Jan 17, 2021, 7:02 AM IST

تلنگانہ ہیلت ڈائرکٹر ڈی سرینواس نے کہا کہ تلنگانہ میں کورونا ٹیکہ اندازی مہم کا پہلا دن کامیاب رہا ہے۔ گاندھی ہسپتال میں پہلا ٹیکہ کرشنماں اور نارسنگی میں پہلا ٹیکہ جیہ اماں کو دیا گیا ہے۔

پہلا دن ٹیکہ والے افراد سب کے لیے رول ماڈل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکہ پوری طرح محفوظ ہونے کا انکشاف ہوگیا ہے۔

ہفتے کی شام پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سرینواس نے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں پہلے دن 140 مراکز سے 3962 افراد کو ٹیکہ دیا گیا ہے۔ ٹیکہ اندازی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے محکمہ صحت کا عملہ گزشتہ دو ماہ سے دن رات محنت کررہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کی جنگ میں وزیراعلی کے سی آر نے سب سے آگے رہتے ہوئے ہماری پوری طرح حوصلہ افزائی کی ہے ۔ ہیلت ڈائرکٹر نے اس موقع پر وزیراعلی اور ٹیکہ روانہ کرنے والی مرکزی حکومت سے اظہار تشکر کیا ہے۔

ڈاکٹر سرینواس نے کہا کہ ٹیکہ اندازی کی مہم میں کوئی مسائل پیش نہیں آئے ۔ 3962 افراد کو ٹیکہ دینے پر صرف11 افراد کو معمولی ری ایکشن ہوا ہے۔ جس مقام پر ٹیکہ دیا گیا وہاں تھوڑا سرخ ہوگیا اور تھوڑی سوجن آگئی ہے۔ یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے۔ جن لوگوں نے بھی ٹیکہ لیا ہے ان کی صحت پر نظر رکھی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکہ لینے والوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ کوویڈ 19 کے رہنمایانہ خطوط پر سختی سے عمل آوری کریں۔

ہیلت ڈائرکٹر نے بتایا کہ ٹیکہ لینے کے 42 دن بعد اینٹی باڈیز ڈیولپ ہوتے ہیں۔ جن مراکز پر پہلا ٹیکہ لیا گیا ہے انہیں دوسرا ٹیکہ بھی اسی مراکز پر لینے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بہت جلد نجی ہاسپٹلز میں کوویڈ ویکسین دستیاب رکھے گی۔ رفتہ رفتہ ہر مرکز سے 100 ٹیکہ دینے کے اقدامات کئے جائیں گے۔

ڈاکٹر سرینواس نے کہا کہ اگر ٹیکہ کے تعلق سے کسی کو کوئی شبہات ہیں وہ 104 کو فون کرتے ہوئے شکوک و شبہات کو دور کرسکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.