ETV Bharat / state

تلنگانہ کے33 اضلاع میں کورونا ویکسینیشن آج - تلنگانہ کی خبریں

وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ نے چیف سکریٹری سومیش کمار کو ہدایت کی ہے کہ تمام ٹیکہ اندازی مراکز پر ضروری سہولتوں کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کورونا سے بچاو کے لئے کووڈ قواعد پر سختی سے عمل آوری اور ہر مرکز کے قریب ری ایکشن کی صورت میں علاج کے انتظامات کی ہدایت کی۔

تلنگانہ کے33 اضلاع میں کورونا ویکسینیشن آج

author img

By

Published : Jan 16, 2021, 8:36 AM IST

تلنگانہ کے 33 اضلاع کے 139 مراکز پر ہفتے کے روز ٹیکہ اندازی کا آغاز ہوگا۔ریاست کے 99 سرکاری اور 40 نجی مراکز پر کورونا ویکسین کا انتظام رہے گا۔

چیف سکریٹری نے ضلع کلکٹرس سے ٹیلی کانفرنس کے ذریعہ ٹیکہ اندازی کے انتظامات کا جائزہ لیا ہے ۔ پہلے مرحلہ میں ٹیکہ اندازی کیلئے جن افراد کی نشاندہی کی گئی۔ انہیں مراکز پر پہنچنے کی اطلاع کردی گئی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی صبح ساڑھے دس بجے دنیا کے سب سے بڑے ویکسینیشن پروگرام کا ورچولی آغاز کریں گے۔ وزیراعظم نریندر مودی گاندھی ہسپتال سکندرآباد اور پرائمری ہیلت سنٹر نارسنگی سے آن لائن ربط قائم کرتے ہوئے ٹیکہ اندازی کا جائزہ لیں گے۔ وہ ہیلت ورکرس سے بات چیت کرسکتے ہیں۔

ڈائرکٹر پبلک ہیلت ڈاکٹر سرینواس راؤ نے بتایا کہ کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ حیدرآباد پہنچ چکی ہے اور اسے متعلقہ مراکز کو منتقل کردیا گیا ہے ۔ پونے کے سیرم انسٹی ٹیوٹ سے کورونا ویکسین محکمہ صحت کے قائم کردہ اسٹوریج واقع کوٹھی میں محفوظ کیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کو پہلے مرحلہ میں 3.64 لاکھ خوراک کے نسخے وصول ہوئے ہیں۔

سرینواس راؤ نے بتایا کہ ہر مرکز پر ٹیکہ اندازی کے ماہر کے علاوہ سینئر ڈاکٹرس کو متعین کیا جارہا ہے تاکہ ویکسین سے ری ایکشن کی صورت میں فوری علاج کیا جاسکے۔ وزیر صحت ای راجندر نے عہدیداروں کے ساتھ ٹیکہ اندازی کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔

راجندر نے اعلان کیا تھا کہ وہ پہلا ٹیکہ خود لیں گے لیکن بعد میں انہوں نے صفائی ورکر کو پہلا ٹیکہ دینے کی بات کہی۔ مراکز پر خصوصی کولڈ اسٹوریج کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

10,000 سے زیادہ ہیلت ورکرس کو ٹیکہ اندازی کی تربیت دی جاچکی ہے۔ ریاست میں تقریباً 3 لاکھ ہیلت ورکرس جن کا تعلق سرکاری اور نجی شعبے سے ہے، پہلے مرحلہ میں ٹیکہ اندازی میں شامل کئے جائیں گے۔ ٹیکہ اندازی کے پہلے دن 4000 ہیلت ورکرس کا احاطہ کیا جائے گا۔ مرکزی حکومت نے ریاستوں کو ہدایت کی ہے کہ کورونا متاثرین کے علاج میں مصروف ہیلت ورکرس کو ترجیح دی جائے ۔

ہفتے میں چار دن تک ٹیکہ اندازی کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ اتوار کو چھوڑ کر باقی ایام میں دیگر امراض کے شکار افراد کو ویکسین لگائی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.