ETV Bharat / state

'کوروناعلاج کا خرچ دس ہزار سے زیادہ نہیں'

author img

By

Published : Aug 2, 2020, 8:53 PM IST

تلنگانہ کے وزیر صحت ای راجندر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کووڈ-19کی علامات پائے جانے پر فوری طور پر ہسپتال سے رجوع ہوں۔

'کوروناعلاج کا خرچ دس ہزار سے زیادہ نہیں'
'کوروناعلاج کا خرچ دس ہزار سے زیادہ نہیں'

تلنگانہ کے وزیر صحت ای راجندر نے کہا ہے کہ تلنگانہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(ٹمس)گچی باولی حیدرآباد کوویڈ اسپتال کے طورپر مکمل طورپر دستیاب ہے۔

انہوں نے اس اسپتال کے معائنہ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ گاندھی اسپتال کوویڈ19کے مریضوں کے لئے بطور خاص کام کررہا ہے۔اسی طرح ٹمس میں 1350بستروں کی سہولت ہے، اس میں آئی سی یواوروینٹی لیٹرز بھی شامل ہیں۔

وزیرموصوف جنہوں نے اسپتال کے وارڈز کا مکمل معائنہ کیا۔انھوں نے کہاکہ مریضوں کی سلامتی،نرسنگ اسٹاف اور دواوں کی سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی۔

راجندر نے عوام سے خواہش کی کہ وہ کوویڈ 19کی علامات جیسے سانس لینے میں دشواری وغیرہ پر فوری طورپر اسپتال سے رجوع ہوں تاکہ اس وائرس کی شدت کو کم کیاجاسکے اور بروقت اس کی روک تھام کی جاسکے۔اگر اسپتال جانے میں تاخیر کی گئی تو مشکل ہوگی۔

وزیرموصوف نے وضاحت کی کہ اس کا علاج مہنگا نہیں ہے اور دس ہزار روپئے سے زیادہ اس علاج پر خرچ نہیں ہوتے۔انہوں نے کہا کہ لاکھوں روپئے کے علاج کے اخراجات نہیں ہونے چاہئے۔انہوں نے کہاکہ تمام اضلاع میں آئی سی یواور علاج کی سہولت دستیاب ہے۔چیسٹ اسپتال،فیور اسپتال،کنگ کوٹھی اسپتال میں بستروں کی بڑی تعداد موجود ہے۔انہوں نے کہاکہ لکویڈ آکسیجن ٹینکس سروجنی دیوی آئی اسپتال،کنگ کوٹھی اسپتال،فیوراسپتال،چیسٹ اسپتال اور عثمانیہ اسپتال میں قائم کئے جائیں گے۔کورونا کے مریض کے لئے آکسیجن کافی اہم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ میں کورونا کے نئےمعاملے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.