ETV Bharat / state

تیلگوریاستوں میں کورونا کا قہر - تلنگانہ کے اضلاع میں کورونا کسیز

تلنگانہ میں کورونا کے جملہ کیسز 73,050ہوگئے ہیں۔ آندھراپردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10,128 نئے معاملات درج کئے گئے۔

تلگوریاستوں میں کورونا کا قہر
تلگوریاستوں میں کورونا کا قہر
author img

By

Published : Aug 6, 2020, 1:16 PM IST

تلنگانہ میں جمعرات کو کورونا کے 2092نئے معاملات درج کئے گئے ہیں، اس طرح ریاست میں اس انفکشن سے متاثر ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 73,050تک جاپہنچی ہے۔ گزشتہ روز13افراد کی اس سے موت ہوئی تھی جس کے بعد ریاست میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 589تک جاپہنچی۔

ڈائرکٹر محکمہ صحت عامہ وخاندانی بہبود کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن کے مطابق جمعرات کو ریاست میں کورونا کے جملہ معاملات 73,050ہوگئے ہیں۔ تقریبا 1289 افراد روبہ صحت ہوگئے ہیں جن کو تلنگانہ کے مختلف اسپتالوں سے گھروں کو جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

اس طرح ریاست میں کورونا سے روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد 52,103ہوگئی ہے۔عہدیداروں نے بتایا کہ ریاست میں کورونا کے سرگرم معاملات کی تعداد 20,358ہے۔محکمہ صحت کے حکام نے 21,346معائنے کروائے اور ریاست میں جملہ 5,43,489معائنے اب تک کروائے گئے۔عہدیداروں نے کہا کہ ان معائنوں میں سے 1550معائنوں کے نتائج جاری کئے گئے۔

بلیٹن کے مطابق جی ایچ ایم سی حدود میں 535،رنگاریڈی ضلع میں 126،میڑچل ملکاجگری ضلع میں 126،کریم نگر ضلع میں 123،ورنگل اربن ضلع میں 128،سنگاریڈی ضلع میں 101نئے معاملات گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران درج کئے گئے۔

آندھراپردیش میں بھی کورونا کے معاملات جاری ہیں۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 10,128نئے معاملات درج کئے گئے اور77اموات ہوئیں۔یہ اموات کی تعداد اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے جن کی کورونا سے ایک ہی دن میں اموات ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مکئی کی قیمتوں میں مزید گراوٹ کا امکان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.