ETV Bharat / state

Khammam Incident کھمم واقعہ، سازش کے پہلو پر بھی جانچ کی جائے گی، وزیر تارک راما راؤ - وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو

کھمم میں گزشتہ روز بی آرایس کے اجلاس کے موقع پر گیس سلنڈر کے پھٹنے سے دو افراد کی موت ہوگئی، جب کہ کئی لوگ زخمی ہوگئے۔ اس حادثے پر تعزیت کا اظاہر کرتے ہوئے کے تارک راما راؤ نے کہا کہ اس واقعے کی ہر پہلو کی جانچ کی جائے گی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 13, 2023, 12:38 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے کہا کہ ضلع کھمم میں گذشتہ روز بی آر ایس کے اجلاس کے موقعے پر گیس سلنڈر کے پھٹ پڑنے کے واقعہ میں سازش کے پہلو پر بھی جانچ کی جائے گی۔ وزیر موصوف نے پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ ناماگیشور راؤ اور ویراجو روی چندر کے ساتھ نمس پہنچ کر متاثرین کی عیادت کی۔ انہوں نے ڈاکٹروں سے متاثرین کی صحت کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ ڈاکٹروں نے انہیں بتایا کہ ان کی حالت اب مستحکم ہے۔ تارک راما راو نے متاثرین کو بہتر طبی امداد فراہم کرنے کا مشورہ دیا۔ اس موقعے پر انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ کے مہلوکین کے ورثا کو فی کس دس لاکھ روپے ایکس گریشیا کا حکومت نے اعلان کیا۔ انہوں نے اس واقعہ کو افسوسناک قرار دیا۔ انہوں نے اس واقعہ میں جھلس جانے والے افراد کی بہتر صحت کے لیے نیک تمناوں کااظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ جھلس جانے والے افراد کوبہتر علاج کے لیے حیدرآباد منتقل کیا گیا ہے۔ حکومت ان تمام افراد کے خاندانوں کی مدد کرے گی۔ یہ تمام قبائلی تھے۔ ان کے خاندانوں کو حکومت اور پارٹی کی جانب سے ممکنہ مدد فراہم کی جائے گی۔

وہیں اس واقعہ کے سبب دو ہلاکتوں کے واقعہ پر مہلوکین کے آبائی علاقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ پوسٹ مارٹم کے بعد ان کی لاشوں کو ان کی رہائش گاہوں پر پہنچا دیا گیا۔ جب منگو نامی شخص کی لاش کو چملاپاڈومنتقل کیا گیا تو گاؤں میں غم کی لہردوڑ گئی۔ گاؤں والوں نے لاش کو گاڑی میں رکھ کر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ جب تک معاوضہ کی رقم کے بارے میں وضاحت نہیں کی جائے گی آخری رسومات ادا نہیں کی جائیں گی۔ اس احتجاج کی اطلاع پاکر پولیس وہاں پہنچی جس نے احتجاجیوں کے جذبات کو سرد کرتے ہوئے ان کے اس احتجاج کو ختم کروایا۔ حکومت نے مرنے والوں کے افراد خاندان کے لیے 10 لاکھ زخمیوں کے لیے 2 لاکھ مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: KTR On Centre مرکزی حکومت اڈانی کے مفاد میں کام کر رہی ہے، کے ٹی آر

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.