ETV Bharat / state

'گریجویٹ ایم ایل سی نشستوں پر کانگریس کی جیت ہوگی'

اتم کمار ریڈی نے حیدرآباد اور نلگنڈہ نشستوں کیلئے کانگریس امیدواروں کی انتخابی مہم میں حصہ لیتے ہوئے مختلف مقامات پر جلسوں سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ مختلف تنظیمیں بالخصوص ملازمین اور طلبہ تنظیموں نے کانگریس امیدواروں کی تائید کا اعلان کیا ہے۔

author img

By

Published : Feb 25, 2021, 1:20 PM IST

صدر پردیش کانگریس اتم کمار ریڈی نے دعویٰ کیا کہ گریجویٹ ایم ایل سی نشستوں کے لئے کانگریس کی انتخابی مہم کو عوام کی غیر معمولی تائید حاصل ہورہی ہے اور دونوں حلقہ جات پر کانگریس امیدوار چنا ریڈی اور راملو نائک کی کامیابی یقینی ہے۔

اتم کمار ریڈی نے حیدرآباد اور نلگنڈہ نشستوں کیلئے کانگریس امیدواروں کی انتخابی مہم میں حصہ لیتے ہوئے مختلف مقامات پر جلسوں سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ مختلف تنظیمیں بالخصوص ملازمین اور طلبہ تنظیموں نے کانگریس امیدواروں کی تائید کا اعلان کیا ہے۔

6 اضلاع میں کانگریس کی مہم عروج پر ہے اور حکومت کی پالیسیوں سے ناراض سرکاری ملازمین، اساتذہ اور بیروزگار نوجوانوں نے کانگریس کو کامیاب بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس کی محاذی تنظیمیں اور دیگر تنظیمیں انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔ ٹی آر ایس حکومت نے سماج کے تمام طبقات کو مایوس کردیا ہے۔

وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ ایک ہزار کروڑ کے بنگلے میں پرتعیش زندگی بسر کر رہے ہیں لیکن انہیں عوامی مشکلات کی کوئی پرواہ نہیں۔ سرکاری ملازمین تنخواہوں میں اضافہ کا کئی برسوں سے انتظار کر رہے ہیں لیکن کسی نہ کسی بہانہ اس مسئلہ کو ٹالا جارہا ہے ۔

بیروزگار نوجوانوں کو ملازمت اور ماہانہ الاؤنس کا وعدہ کیا گیا تھا ۔ اتم کمار ریڈی نے بی جے پی پر کانگریس رہنماوں کو شمولیت کیلئے راغب کرنے کا الزام عائد کیا اورکہا کہ بی جے پی کے پاس قابل رہنماوں کی کمی ہے اور وہ ٹی آر ایس کے ساتھ مل کر کانگریس کو کمزور کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس معیاری اور قابل رہنماوں کو تیار کرنے والی ایک فیکٹری ہے۔ چند رہنماوں کے پارٹی چھوڑنے سے کانگریس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.