ETV Bharat / state

سی اے اے کے خلاف حیدرآباد میں اے آئی پی سی کا احتجاج - تلنگانہ نیوز

آل انڈیا پروفیشنل کانگریس(اے آئی پی سی)تلنگانہ نے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف شہر حیدرآباد کے ٹینک بنڈ علاقہ کے امبیڈکر چوراہے کے قریب احتجاج کیا۔

سی اے اے کے خلاف حیدرآباد میں اے آئی پی سی کا احتجاج

author img

By

Published : Dec 22, 2019, 3:28 PM IST

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے تلنگانہ کانگریس کے صدر اتم کمار ریڈی نے کہاکہ شہریت ترمیمی قانون مناسب نہیں ہے جس کی مذمت ملک بھر کے تمام مذاہب، ذاتوں اور گروپس کے افراد احتجاج اور مذمت کررہے ہیں۔ اس طرح کا قانون جمہوریت میں صحیح نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی پر عمل باسرت میں بڑا المیہ ہوگا۔آسام میں جہاں این آر سی پر عمل کیاگیا وہاں وہ مکمل ناکام ہوگیا۔ جب کئی کروڑ روپئے خرچ کرتے ہوئے ایک ریاست میں بھی مناسب طورپر این آر سی پر عمل نہیں کیا جاسکا تو پھر ملک بھرمیں 55ہزار کروڑ روپئے خرچ کرتے ہوئے اس پرعمل کرنا کہاں تک مناسب ہے؟ ایک طرف بھارتی معیشت سست روی کا شکار ہوگئی ہے، ملک معاشی مندی سے گزررہا ہے، بے روزگاری میں اضافہ ہورہا ہے،سرمایہ کاری میں کمی ہوئی ہے۔ ایسے وقت میں عوام کی توجہ ہٹانے کے لئے اس طرح کا کام کیاجارہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ این آر سی پرعمل کے لئے حکومت واضح منصوبہ نہیں رکھتی۔اس طرح کی قانون سازی کے ذریعہ ملک کو الجھن میں مبتلا کیاجارہا ہے۔ مودی اور امت شاہ فاشست حکومت چلارہے ہیں۔ پولیس کی زیادتی کے شکار کئی افراد ہوئے اور فائرنگ میں احتجاجیوں کی اموات ہوئیں۔کانگریس اس کی شدیدمذمت کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس مسئلہ پر اس ماہ کی 28تاریخ کو کانگریس کی ریلی نکالی جائے گی جس کے لئے اسمبلی میں کانگریس کے لیڈر ملو بھٹی وکرامارکا نے ڈی جی پی اور کمشنر پولیس حیدرآباد کو ریلی کی اجازت دینے کے لئے مکتوب روانہ کیا ہے۔ دستور بچاو ہندوستان بچاو کے نام سے پُرامن پدیاتراکانگریس کے ہیڈ کوارٹرس گاندھی بھون سے نکالی جائے گی جس کے لئے انہیں یقین ہے کہ اس کی اجازت مل جائے گی۔

Intro:Body:

gsdfhdh

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.