ETV Bharat / state

اکبر الدین اویسی کو پروٹیم اسپیکر منتخب کرنے پر ملا جلا ردعمل

مجلس اتحاد المسلمین کے رکن اسمبلی اکبر الدین اویسی کو ہندوستانی آئین کے مطابق پروٹیم اسپیکر منتخب کیا گیا تھا تاہم ان کے انتخاب پر تلنگانہ بی جے پی یونٹ نے احتجاج کرتے ہوئے بائیکاٹ کیا تھا۔ اسی معاملے پر ریاست کی حکمراں پارٹی سمیت سمیت مختلف رہنماوں کا ملا جلا رد عمل سامنے آیا ہے۔ Mix reactions on Akbaruddin Owaisi as pro tem Speaker

Uttam Kumar Reddy defends appointment
Uttam Kumar Reddy defends appointment
author img

By ANI

Published : Dec 10, 2023, 1:07 PM IST

حیدرآباد: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے رکن اسمبلی اکبرالدین اویسی کی اسمبلی کے پروٹیم اسپیکر کے طور پر تقرر پر احتجاج کے درمیان تلنگانہ کے وزیر اور کانگریس لیڈر اتم کمار ریڈی نے ہفتہ کو کہا کہ "یہ ایک عام طریقہ کار ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس پارٹی نے وہی کیا جو ہندوستانی آئین کے مطابق کرنا صحیح تھا۔

اتم کمار ریڈی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "اسمبلی میں سنیارٹی کے لحاظ سے مجھے پروٹیم اسپیکر ہونا چاہیے تھا کیونکہ میں کانگریس پارٹی کا سب سے سینیئر رکن اسمبلی ہوں، لیکن چونکہ میں نے بطور وزیر حلف لیا ہے۔ اس طریقہ کار نے مجھے پروٹیم اسپیکر بننے کی اجازت نہیں دی۔ تو پھر ہم نے دوسرے 6 مرتبہ بننے والے اراکین اسمبلی کی طرف دیکھا جن میں اکبر الدین اویسی تمام پارٹیوں میں سب سے سینئر ایم ایل اے ہیں۔ لہذا یہ ایک عام طریقہ کار ہے"۔

  • #WATCH | Hyderabad: Telangana Minister Uttam Kumar Reddy says, "Going by seniority in Assembly, I should have been the pro-tem Speaker, the senior most MLA in the Congress party, but since I have taken oath as a minister, the procedure didn't allow me to be a pro-tem Speaker. So… pic.twitter.com/nNcEknSFSp

    — ANI (@ANI) December 9, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

اتم کمار ریڈی نے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے رکن اسمبلی کی بطور پروٹیم اسپیکر تقرری کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یہ سابق بی آر ایس حکومت کے دوران بھی ایک عام طریقہ کار تھا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فیصلہ کسی بیرونی عوامل کی وجہ سے نہیں بلکہ ہندوستانی آئین کی بنیاد پر کیا گیا۔ اور یہ کانگریس کا فیصلہ نہیں ہے، یہ گورنر کی جانب سے کیا جاتا ہے۔ عام طور پر تمام ارکان اسمبلی میں سب سے زیادہ مرتبہ قانون ساز اسمبلی کے لئے منتخب ہونے والے رہنما کو پروٹیم اسپیکر مقرر کیا جاتا ہے۔

کانگریس کے سابق رہنما و سپریم کورٹ کے سابق وکیل کپل سبل نے اسی معاملے پر بی جے پی پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے ایکس پر لکھا کہ "اس طرح کی عوامی نفرت کا اظہار مجھے حیران کر دیتا ہے کہ میرا ملک کس طرف جا رہا ہے!"۔

  • Telangana

    Protem Speaker
    Akbaruddin Owaisi

    8 BJP MP’s
    Boycott Oath

    Such public expression of hate
    makes me wonder where my country is heading !

    Is this the Mother of Democracy we publicly proclaim to be !

    — Kapil Sibal (@KapilSibal) December 10, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">
  • 7 elected BJP MLAs refuse to take oath in Telangana because Akbaruddin Owaisi was appointed pro tem speaker. Fact is, Owaisi is a 3 time elected MLA (ie from the first Telangana assembly): BJP may not approve of his politics and has every right to oppose Owaisi politically but to…

    — Rajdeep Sardesai (@sardesairajdeep) December 9, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">
  • If anyone had any doubts to what extent CONgress would go to insult Hindus, the appointment of Akbaruddin Owaisi as pro-tem Speaker of the Telangana Assembly will clear their doubts.

    This rabid Hindu Hater known for his hate speeches against Hindus had declared that 25 crore… pic.twitter.com/M0JoNKEtUV

    — C T Ravi 🇮🇳 ಸಿ ಟಿ ರವಿ (@CTRavi_BJP) December 9, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

تلنگانہ بی جے پی کا اسمبلی کی حلف برداری کی تقریب کا بائیکاٹ

وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی پر اقلیتوں کی خوشامد کی پالیسی پر عمل کرنے کا الزام لگاتے ہوئے بی جے پی ارکان اسمبلی نے حکومت کی جانب سے رکن اسمبلی اکبرالدین اویسی کو عبوری اسپیکر مقرر کرنے کے خلاف اسمبلی میں منعقدہ حلف برداری کی تقریب کا بائیکاٹ کیا۔ بی جے پی کے ریاستی صدر جی کشن ریڈی نے کہاکہ ان کی پارٹی کے ارکان اسمبلی حلف برداری کی تقریب سے دوری اختیار کئے ہوئے ہیں کیونکہ اسمبلی کے اصولوں کے خلاف اکبر اویسی کو عبوری اسپیکر مقرر کیا گیا ہے۔

  • #WATCH | Telangana BJP chief G Kishan Reddy says, "BJP is against the appointment of Akbaruddin Owaisi as Pro-tem Speaker (of Telangana Assembly). This is against the tradition of appointing senior MLAs to the post. BJP MLAs will boycott taking oath before this Pro-tem Speaker.… pic.twitter.com/QSbLWmE6Nf

قبل ازیں تلنگانہ کی گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن نے اکبرالدین اویسی قائد مجلس مقننہ پارٹی کو عبوری اسپیکرکے طور پر حلف دلایا۔ راج بھون میں منعقدہ ایک سادہ تقریب میں انہوں نے اکبر اویسی کو تلنگانہ اسمبلی کے تیسری میعاد کے پہلے اجلاس کے لئے یہ حلف دلایا۔اکبر اویسی نے اللہ کے نام پر حلف لیا۔ اکبر الدین اویسی کو اسمبلی کا سینئر رکن ہونے پر عبوری اسپیکر بنایا گیا۔ حلقہ اسمبلی چندرائن گٹہ سے وہ مسلسل 6 مرتبہ اسمبلی کے لئے منتخب ہوئے ہیں ۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.