ETV Bharat / state

وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی نے وزراء کے ساتھ حلف لے لیا - تلنگانہ پردیش کانگریس کے صدر ریونت ریڈی

ریاست تلنگانہ کے دار الحکومت حیدرآباد میں تلنگانہ پردیش کانگریس کے صدر ریونت ریڈی نے وزیراعلی کے عہدہ کا آج دوپہر ایک بج کر چار منٹ پر حلف لیا۔ اس تقریب کانگریس صدر ملکارجن کھرگے، سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی سمیت دیگر کئی رہنماوں نے شرکت کی- Revanth Reddy's Oath taking ceremony in Telangana

Revanth Reddy took oath as a chief minister

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 7, 2023, 1:37 PM IST

Updated : Dec 7, 2023, 5:25 PM IST

وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی نے وزراء کے ساتھ حلف لے لیا

حیدرآباد: ملک کی 29ویں ریاست تلنگانہ کے دوسرے وزیراعلی کے طور پر آج دوپہر ٹھیک ایک بجکر 4 منٹ پر ریونت ریڈی نے شہر حیدرآباد کے ایل بی اسٹیڈیم میں منعقدہ عظیم الشان تقریب میں حلف لیا۔گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن نے انہیں عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔ ان کے ساتھ وزراء ملو بھٹی وکرامارکا، اتم کمار ریڈی،کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی، سیتکا، کونڈا سریکھا، سریدھر بابو، پی سرینواس ریڈی، ٹی ناگیشور راو، دامودر راج نرسمہا، سدرشن ریڈی، پونم پربھاکر نے بھی حلف لیا۔

  • #WATCH | Congress leader Revanth Reddy takes oath as the Chief Minister of Telangana at Hyderabad's LB stadium; Governor Tamilisai Soundararajan administers him the oath of office. pic.twitter.com/TBtZRE0YQD

    — ANI (@ANI) December 7, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

کانگریس کے سرکردہ لیڈران بشمول پارٹی کے صدرملکارجن کھرگے سونیا گاندھی، راہل گاندھی، پرینکا گاندھی، وزیراعلی کرناٹک سدارامیا، ان کے نائب ڈی کے شیواکمار، کرناٹک کے کئی وزراء اور پارٹی لیڈران کے علاوہ دوسری ریاستوں کے پارٹی لیڈران نے بھی حلف برداری تقریب میں شرکت کی۔

  • #WATCH | Congress national president Mallikarjun Kharge and Congress Parliamentary Party Chairperson Sonia Gandhi at Hyderabad's LB stadium for the swearing-in ceremony of Telangana CM-designate Revanth Reddy. pic.twitter.com/CDKWhX3Igc

حلف برداری کی تقریب میں تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دلانے کیلئے اپنی جانوں کی قربانی دینے والے 300 افراد کے ارکان خاندان بھی شریک ہوئے۔ حلف برداری تقریب میں تقریبا ایک لاکھ 30 ہزار افراد شریک ہوئے۔ کانگریس کی مرکزی قیادت نے وسیع تر مشاورت کے بعد اس اہم ترین عہدہ کے لئے ریونت ریڈی کے نام کو قطعیت دی تھی۔ اس تقریب میں ریاست کے مختلف اضلاع سے کثیر تعداد میں پارٹی لیڈران اور کارکنوں نے بھی شرکت کی۔

  • Hyderabad | Uttam Kumar Reddy, C Damodar Rajanarasimha, Komatireddy Venkat Reddy and D. Sridhar Babu take oath as Telangana ministers pic.twitter.com/qiD6fNU9hS

مزید پڑھیں: سونیا گاندھی، راہل گاندھی، کھرگے اور پرینکا گاندھی کی حیدرآباد آمد

  • Congress leader Revanth Reddy takes oath as the Chief Minister of Telangana at Hyderabad's LB stadium; Governor Tamilisai Soundararajan administers him the oath of office. pic.twitter.com/IKFg89N75a

واضح رہے کہ کانگریس پارٹی نے 30 نومبر کے اسمبلی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے اور اس طرح کانگریس نے بھارت راشٹرا سمیتی سے اقتدار چھین لیا۔ تلنگانہ میں راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے پارٹی کے لیے بڑے پیمانے پر مہم چلائی تھی۔ سونیا گاندھی نے بھی 17 ستمبر کو حیدرآباد میں کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد حیدرآباد میں ایک میگا ریلی سے خطاب کیا تھا۔ انہوں نے پارٹی کی چھ ضمانتوں کی نقاب کشائی کی تھی۔

Last Updated : Dec 7, 2023, 5:25 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.