ETV Bharat / state

Assembly Election in Telangana تلنگانہ میں راہل گاندھی کی نومبر کے پہلے ہفتے میں انتخابی مہم

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 25, 2023, 8:03 AM IST

ریاست تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر کانگریس پارٹی نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے۔ ریاست میں کانگریس رہنما راہل گاندھی، پرینکا گاندھی اور دیگر قائدین کی ریلیاں اور عوامی جلسے جاری ہیں۔ Political activities began in Telangana

Etv Bharat
Etv Bharat

حیدرآباد: کانگریس لیڈر راہل گاندھی آئندہ ماہ کے پہلے ہفتہ میں تلنگانہ کا دورہ کریں گے۔ اس دوران راہل گاندھی بس یاترا کے دوسرے مرحلے میں حصہ لیں گے۔ اگرچہ ان کے دورہ کے شیڈول کو حتمی شکل نہیں دی گئی ہے، لیکن امکان ہے کہ وہ اس مرحلے کے دوران جنوبی تلنگانہ کے اضلاع کا احاطہ کریں گے۔ تلنگانہ میں 30 نومبر کو اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔

راہل گاندھی نے اپنی بہن اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کے ساتھ مل کر 18 اکتوبر کو ملوگو میں ایک جلسہ عام کے ساتھ انتخابی مہم کا آغاز کیا تھا۔ راہل گاندھی نے 19 اور 20 اکتوبر کو وجے بھیری بس یاترا میں حصہ لیا تھا جس میں شمالی تلنگانہ کے پانچ اضلاع کے مختلف اسمبلی حلقوں کا احاطہ کیا گیا۔

ریاستی پارٹی کے ورکنگ صدر مہیش کمار گوڑ نے کہا کہ بس یاترا کا دوسرا مرحلہ 28 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ تاہم کانگریس پارٹی نے ابھی تک شیڈول اور اس بس یاترا میں شرکت کرنے والے رہنماؤں کو حتمی شکل نہیں دی ہے۔ تلنگانہ کے کانگریس انچارج مانیک راؤ ٹھاکرے، ریاستی یونٹ کے سربراہ اے ریونت ریڈی، ارکان پارلیمنٹ کوماتیریڈی وینکٹ ریڈی اور اتم کمار ریڈی اور دیگر سینئر قائدین 26 اور 27 اکتوبر کو انتخابی مہم چلائیں گے۔ یہ رہنما دن میں دو اسمبلی حلقوں کا دورہ کر کے لوگوں کو پارٹی کی جانب سے اعلان کردہ چھ ضمانتوں کی وضاحت کریں گے۔

پرینکا گاندھی 31 اکتوبر کو دوبارہ ریاست کا دورہ کریں گی۔ وہ محبوب نگر ضلع میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گی۔ 'پالامورو پرجا بیری' کے عنوان سے عوامی جلسہ کولاپور حلقہ میں منعقد کیا جائے گا جہاں سابق وزیر جوپلی کرشنا راؤ پارٹی کے امیدوار ہیں۔

مزید پڑھیں: تلنگانہ میں راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کی انتخابی مہم

کانگریس رہنما گوڈ نے کہا کہ حیدرآباد کے شمش آباد ہوائی اڈے پر پہنچنے کے بعد پرینکا گاندھی کولہ پور کے لیے روانہ ہو جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی سنٹرل الیکشن کمیٹی (سی ای سی) کا اجلاس بدھ کو دہلی میں ہوگا۔ اجلاس کے بعد امیدواروں کی دوسری فہرست کا اعلان کیے جانے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اجلاس میں نظام آباد اربن اسمبلی حلقہ کے امیدوار کا فیصلہ کیا جائے گا۔ گوڈ نے کہا کہ مسلمان طبقہ عادل آباد، نظام آباد اور محبوب نگر سیٹوں کے لیے ٹکٹ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اور مسلمانوں کا یہ دعوی ہے کہ مسلم طبقہ پارٹی کی حمایت کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف کانگریس ہی اقلیتوں کے ساتھ انصاف کر سکتی ہے۔

( آئی اے این ایس )

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.