ETV Bharat / state

تلنگانہ حکومت پر کانگریس کی نکتہ چینی

'کانگریس دلتوں پر حملوں کے واقعات کی شکایت گورنر سے کرے گی'۔

تلنگانہ حکومت پر کانگریس کی نکتہ چینی
تلنگانہ حکومت پر کانگریس کی نکتہ چینی
author img

By

Published : Aug 4, 2020, 5:15 PM IST

تلنگانہ کانگریس لیجسلیچر پارٹی رہنماملوبھٹی وکرامارکا نے الزام لگایا ہے کہ تلنگانہ میں صورتحال افسوسناک ہے، اور دلتوں پر حملوں کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔انہوں نے پولیس سربراہ پر نکتہ چینی کرتے ہوئے دعوی کیا کہ دلتوں پر حملوں کے سلسلہ میں ڈی جی پی سے کی گئی شکایات پر کوئی ردعمل حاصل نہیں ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ دلتوں پر حملوں کے واقعات کی شکایت گورنر سے کریں گے۔ریاست میں کورونا وائرس کے معاملات کے سلسلہ میں میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہاکہ، کے سی آر کی زیرقیادت ٹی آرایس حکومت ریاست میں کورونا وائرس کوروکنے میں ناکام رہی اور حکومت کی لاپرواہی کے نتیجہ میں کورونا کے معاملات ٹاونز سے مواضعات تک پہنچ گئے۔حکومت کو اس مسئلہ کی کوئی پرواہ نہیں ہے کیونکہ اس نے ماضی میں اس طرح کی صورتحال کا کبھی بھی سامنا نہیں کیا۔کانگریس رہنما نے کہا کہ انہوں نے ایسی حکومت نہیں دیکھی جس نے صحت عامہ کے مسائل کو اس طرح نظر انداز کیا ہے۔انہوں نے کانگریس کے رہنماوں کو پابند کرنے کے لئے مرکز کے رہنمایانہ خطوط کے استعمال کاالزام بھی لگایا ۔

انھوں نے کہاکہ حکومت آندھراپردیش نے سری سیلم بیریج سے روزانہ 11ٹی ایم سی پانی کو لفٹ کرنے کے لئے جی او جاری کیا تاہم چندرشیکھرراو حکومت نے اس پرکوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ پوتی ریڈی پاڈو پروجیکٹ کا ٹنڈر مرحلہ اس ماہ کی 20تاریخ کومکمل کرلیاجائے گا اور وزیراعلی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کو نظرانداز کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد کے نجی ہسپتال پر عدالت کی برہمی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.