اس موقع پر انھوں نے کہاکہ سونیا گاندھی اور کانگریس پارٹی نے عوام کی 60 سالہ دیرینہ خواہش کو پورا کیا اور تلنگانہ کو وجود میں لایا۔
انھوں نے ٹی آر ایس حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ریاست میں ایک آمرانہ حکومت تشکیل پائی ہے۔ جو ریاست کے مفادات کو نقصان پہنچارہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ تلنگانہ کے وجود کے موقع پر 12 لاکھ بے روزگار تھے، اب یہ بڑھ کر 24 لاکھ ہوگئے ہیں۔
اتم نے کہا کہ تلنگانہ ریاست کا قیام ایک تاریخی دن ہے۔ اس موقع پر تلنگانہ کے لوگوں کو مبارکباد پیش کی۔
انھوں نے کہا کہ جو لوگ یہ کہا کرتے تھے متحدہ آندھراپردیش میں تلنگانہ کےساتھ نہ انصافی ہوئی اب وہ اس کے متضاد کام کررہے ہیں۔
"ہمسایہ ریاست پوتی ریڈی پاڈو،کے ذریعے وافرمقدار میں پانی حاصل کررہا ہے اس کے باوجود حکمراں آنکھیں بند کرکے بیٹھے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کے مطابق اگر تلنگانہ سب سے امیر ریاست ہےتب 3 لاکھ کروڑ روپئے قرض کیوں لیا گیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ2014 سے کرشنا پروجیکٹس زیر التوا ہیں۔
نوجوانوں کو نوکریاں نہیں مل رہی ہیں۔
انھوں نےالزم لگایا کہ کالیشورم پرجیکٹ کمیشن حاصل کرنے بنایا جارہا ہے ۔
اخیر میں انھوں نے کہا کہ جن مقصد کے لئے ریاست وجود میں آئی حکومت نے ان مقاصد کو نظر انداز کردیا ہے۔تاہم کانگریس ان مقاصد کو پورا کرنے کے لئے جدوجہد کرتی رہے گی۔