ETV Bharat / state

پرائیویٹ ٹیچرزکے لیے فی کس 25 کلو چاول کی فراہمی کا آغاز

حکومت کی جانب سے فراہم کئے جانے والے چاول پر پرائیویٹ ٹیچرز نے مسرت کا اظہار کیا اور وزیراعلی کے چندرشیکھر راو سے اظہار تشکر کیا۔

پرائیویٹ ٹیچرزکےلیےفی کس 25کلو چاول کی فراہمی کا آغاز

author img

By

Published : Apr 21, 2021, 2:25 PM IST

تلنگانہ کی وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے ریاست میں پرائیویٹ ٹیچرس کے لئے فی کس 25کیلوچاول کی فراہمی کا آغاز کیا۔

راجندر نگر اسمبلی حلقہ کے عطاپور میں منعقدہ پروگرام میں ٹی آرایس کے رکن اسمبلی پرکاش گوڑ کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ اسکولس کے اساتذہ نے شرکت کی۔

حکومت کی جانب سے فراہم کئے جانے والے چاول پر پرائیویٹ ٹیچرس نے مسرت کا اظہار کیا اور وزیراعلی کے چندرشیکھرراو سے اظہار تشکر کیا۔اس موقع پر سبیتا اندرا ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ ریاست میں پرائیویٹ اساتذہ کو معاشی مدد اور ان کو چاول کی فراہمی کی اسکیم کی تلنگانہ میں شروعات کی گئی ہے۔ جس کی مثال ملک کی کسی بھی ریاست میں نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے پرائیویٹ اسکولس کے اساتذہ اور دیگر غیر تدریسی اسٹاف کو کافی مشکل صورتحال کا سامنا ہے۔ان کی مشکلات کے پیش نظر وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے یہ فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال جب کورونا پھوٹ پڑا تھا تو اُس وقت وزیراعلی کے چندرشیکھرراو،نقل مکانی کرنے والے مزدوروں کے ساتھ کھڑے تھے۔وزیراعلی نے ان کو مالی مدد کی تھی اور ان کو راشن کا چاول بھی مفت فراہم کیاتھا۔انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ ٹیچرز کو درپیش مسائل اور مشکلات کے پیش نظر اس مرحلہ میں ایک لاکھ 24ہزار اساتذہ کو 25کیلوچاول فراہم کیا جارہا ہے۔

گزشتہ روز ایک ہی دن میں ایک لاکھ 12ہزار پرائیویٹ ٹیچرس کے بینک کھاتوں میں فی کس دو ہزار روپئے جمع کروائے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.