حیدرآباد کے سرکاری اسپتالوں میں روزانہ 300 لوگوں کو کووڈ-19 کے ٹیکہ دیا جارہا ہے۔ دوسرا ڈوز 45 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو ٹیکہ دیا جارہا ہے۔
حیدرآباد کی مشہور و معروف تنظیم سکینہ فاونڈیشن کی جانب سے معمر افراد کے لیے ہاسپٹل پہنچا کے انتظام کیا گیا ہے۔
کووڈ-19 ڈوز ٹیکہ کے لیے بزرگ حضرات کے لیے فاونڈیشن کی جانب سے مفت گاڑیوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے فاونڈیشن کو پاس بھی دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ عوام میں ٹیکہ کے لیے مہم بھی چلائی جارہی ہے۔
اس موقع پر صدر سکینہ فاونڈیشن محمد آصف حسین سہیل نے کہا کہ تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں 55 گاڑیوں کے انتظام کیا گیا ہے۔
شہر حیدرآباد کے 4 زون میں عوام کی خدمت کے لیے گاڑیوں کا انتظام کیا گیا ہے جو شہر کے مختلف علاقوں میں گزرتے ہوئے معمر افراد کو ہاسپٹل پہنچا رہے ہیں۔