ETV Bharat / state

KCR to inaugurate medical colleges تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے سی آر ایک ہی دن میں نو میڈیکل کالجز کا افتتاح کریں گے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 15, 2023, 2:40 PM IST

وزیراعلیٰ کے سی آر ایک ہی دن میں نو میڈیکل کالجوں کا افتتاح کرکے میڈیکل ایجوکیشن میں نئی تاریخ رقم کریں گے.

تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے سی آر ایک ہی دن میں نو میڈیکل کالجوں کا افتتاح کریں گے

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے سی آر ایک ہی دن میں یعنی آج 9 میڈیکل کالجوں کا افتتاح کریں گے۔ وزیر اعلیٰ کاماریڈی، کریم نگر، کھمم، جئے شنکر بھوپالپلی، کمرامبھیم آصف آباد، نرمل، راجنا سریسیلا، وکاراباد اور جناگاما اضلاع میں تقریباً 11 بجے ایم بی بی ایس کی کلاسز کا آغاز کریں گے۔ وزیر صحت ہریش راؤ کاماریڈی میڈیکل کالج کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔ وزیر ہریش راؤ نے کہا کہ ان کی حکومت غریب طلباء کے لئے دور دراز علاقوں تک طبی تعلیم پہنچانے کے مقصد کے ساتھ ضلع سرکاری میڈیکل کالج کے خواب کو شرمندہ تعبیر کر رہی ہے۔

ہریش راؤ نے کہا کہ تلنگانہ جو اناج کی پیداوار میں ملک میں پہلے نمبر پر ہے، ڈاکٹرس پیدا کرنے میں بھی سرفہرست ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک کو دس ہزار ڈاکٹر فراہم کرنے کے لیے آگے بڑھ رہے ہیں۔ یہاں تک کہ اگر بی سی، ایس سی، اور ایس ٹی طلباء کو ڈھائی لاکھ رینک ملے اور او سی طلباء کو ڈیڑھ لاکھ رینک ملے۔انہیں بھی میڈیکل کالج میں موقع مل سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:T Harish Rao on Asha Worker Vacancies جی ایچ ایم سی حدود میں آشا ورکرس کے 1500 عہدوں کو پُر کرنے کیلئے نوٹیفکیشن جلد، ہریش راو

ہریش راؤ نے کہا کہ بی آر ایس حکومت ہر سال ملک کو دس ہزار ڈاکٹر فراہم کرنے کے لیے آگے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری میڈیکل کالجز کے قیام میں ریکارڈ بنایا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.