ETV Bharat / state

KCR Iftar Party گنگا جمنی تہذیب کو بچانے کیلئے آخری دم تک لڑیں گے، افطار پارٹی سے کے سی آر کا خطاب - ملک کو بچانے کی پوری کوشش کریں گے

تلنگانہ حکومت کی جانب سے بدھ کے روز حیدرآباد ایل بی اسٹیڈیم میں مسلمانوں کے لیے افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقعے پر تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے سی آر نے خطاب کرتے ہوئے ملک کی متنوع ثقافت کے تحفظ پر زور دیا۔ اسی کے ساتھ انہوں نے قومی سیاست میں اہم کردار ادا کرنے کے اپنے ارادے پر کھل کر بات کی۔

KCR Iftar Party
KCR Iftar Party
author img

By

Published : Apr 13, 2023, 7:36 AM IST

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے حیدرآباد کے ایل بی اسٹیڈیم میں مسلمانوں کے لیے افطار پارٹی کا اہتمام کیا۔ اس موقعے پر ریاست کے وزیر اعلیٰ کے سی آر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک صحیح لیڈر کا انتظار کر رہا ہے اور پارٹی ایسی صورتحال میں ملک کو بچانے کی پوری کوشش کرے گی۔ وزیر اعلیٰ نے اپنے خطاب میں واضح کیا کہ یہ ملک سب کا ہے، وہ گنگا جمنی تہذیب کو بچانے کے لیے خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے۔
کے سی آر نے واضح کیا کہ اگر مرکزی حکومت نے ریاستی حکومت کے طریقے سے کام کیا ہوتا تو تلنگانہ کی معیشت مزید ترقی کرتی۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لیے 9 برس میں 12 ہزار کروڑ روپے خرچ کیے گئے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ فی کس آمدنی اور بجلی کی کھپت کے لحاظ سے ہماری ریاست ملک میں سرفہرست ہے۔ کے سی آر نے کہا کہ کسانوں کی خودکشی کو مکمل طور پر روک دیا گیا ہے، بے روزگاری بھی کم ہوئی ہے۔
کے سی آر نے واضح کیا کہ وہ ملک کو بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ چاہے کتنی ہی مشکلات کیوں نہ ہوں، آخر میں انصاف کی جیت ہوگی۔ کے سی آر نے کہا کہ مہاراشٹرا میں بی آر ایس کا پرتپاک استقبال ہوا ہے۔ ملک قیادت کے لیے صحیح لیڈر کا انتظار کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ اس موقعے پر وزیر اعلیٰ کے سی آر نے تمام مسلمانوں کو ماہ رمضان کی مبارکباد پیش کی۔

مزید پڑھیں: Telangana Paper Leak Case پیپر لیک معاملہ، ای ڈی نے تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سروس کمیشن کے دو افسران کو طلب کیا

Foxconn Huge Investments in Telangana تلنگانہ میں فاکسکون کی سرمایہ کاری سے روزگار کے لاکھوں نئے مواقع پیدا ہوں گے
انھوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ آج ملک میں ایک عجیب و غریب رجحان چل رہا ہے۔ ہم سب کو ہر حال میں بھارت کی حفاظت کرنی چاہیے۔ چھوٹی موٹی رکاوٹیں آتی رہتی ہیں۔ لیکن آخر کار انصاف کی فتح ہوگی۔ اس کے لیے وہ خون کے آخری قطرے تک لڑتے رہیں گے۔ اس معاملے پر سمجھوتہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہماری قوم کی وراثت گنگا جمنا تہذیب ہے جسے کوئی نہیں بدل سکتا۔ اگر کوئی بدلنے کی کوشش کرے گا تو وہ خود ہی ختم ہو جائے گا۔ واضح رہے کہ کے سی آر نے اپنی پارٹی ٹی آر ایس کو قومی پارٹی بنانے بی آر ایس میں تبدیل کیا ہے اور ملک بھر میں پارٹی کی شناخت کو قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.