ETV Bharat / state

جملے بند کریں، کام سے دل جیتیں، کے ٹی آر کا بی جے پی رکن اسمبلی کو مشورہ - حیدرآباد کی خبریں

تلنگانہ کے وزیر بلدی نظم ونسق کے تارک راما راو نے بی جے پی کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کام سے دل جیتیں۔

کے ٹی آر کا بی جے پی رکن اسمبلی کو مشورہ

author img

By

Published : Oct 23, 2021, 7:53 PM IST

راجہ سنگھ نے وزیر بلدی نظم ونسق کو ایک ویڈیو ٹوئیٹ کرتے ہوئے ان کی بُلٹ گاڑی پر ان کے حلقہ گوشہ محل اور پرانا شہر حیدرآباد کا دورہ کرنے کی خواہش کی تھی اور کہا تھا کہ اس دورہ میں وزیر موصوف کو معلوم ہوجائے گا کہ ترقی کیسے ہورہی ہے؟

بی جے پی کے رکن اسمبلی کے ٹوئیٹ کا جواب دیتے ہوئے وزیر تارک راما راو نے جوابی ٹوئیٹ کیا جس میں انہوں نے راجہ سنگھ سے پوچھا کہ وہ پٹرول پمپ کیوں نہیں جاتے تاکہ بڑھتی ہوئی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر عوام کی رائے لی جاسکے۔

انہوں نے ساتھ ہی راجہ سنگھ کو مشورہ دیا کہ وہ گھروں کے قریب ٹہر کر ایل پی جی سلنڈرس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے بارے میں بھی پوچھیں۔وزیرموصوف نے جی ڈی پی کو گیس، پٹرول اور ڈیزل قراردیتے ہوئے طنزیہ طورپر کہا کہ اس کے بارے میں تو آپ نے سنا ہی ہوگا۔تارک راما راو نے کہا کہ اب جملے بند کریں اور کام سے دل جیتیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.