ETV Bharat / state

Telangana Health Minister گھروں کے اطراف کی صفائی کو یقینی بنایا جائے: وزیر صحت تلنگانہ

بارش کے موسم میں جگہ جگہ پانی جمع ہونے کے باعث عموما بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ رہتا ہے۔ اسی لیے اس دوران صاف صفائی کا زیادہ خیال رکھنا ضروری ہے۔ Telangana Health Minister

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jul 23, 2023, 3:52 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر صحت ہریش راؤ نے کہا ہے کہ ایک صحت مند خاندان اور معاشرہ تب ہی ممکن ہے جب گھر کا ماحول صاف ستھرا ہو۔ انہوں نے عوام سے خواہش کی کہ وہ ہر اتوار کی صبح 10 بجے 10 منٹ کیلئے گھروں کے اطراف صفائی کو یقینی بنائیں اور جمع پانی کی نکاسی کریں۔ وزیر موصوف نے اتوار کی صبح 10 بجے جی ایچ ایم سی کے زیر اہتمام 10 منٹ تک مچھروں پر قابو پانے کے پروگرام میں حصہ لیا۔

کوکاپیٹ میں اپنی رہائش گاہ پر 10 منٹ تک انہوں نے خود ذخیرہ شدہ پانی کی صفائی کی اور مچھروں سے بچنے کے لیے گھر کے ارد گرد کچرے کی صفائی کا کام کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بارش کے موسم میں موسمی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔ اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ گھر کے ارد گرد ماحول صاف ستھرا نہ ہونے کی صورت میں بھی پانی کی موجودگی کی وجہ سے مچھروں کے پھیلنے کا خدشہ ہے۔

وزیر موصوف نے مشورہ دیا کہ مچھروں کی روک تھام کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے چاہئے تاکہ ہم تمام ڈینگی اور ملیریا جیسی بیماریوں سے بچا جا سکے۔ پھولوں کے گملوں اور ناریل کے چھلکوں میں جمع پانی میں مچھروں کے لاروا زیادہ ہوتے ہیں۔ بیماریوں سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کر کے ہی صحت مند معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے۔ صاف ستھرے ماحول کے ساتھ ساتھ حفظان صحت کا بھی خیال کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: تلنگانہ وزیر صحت بی جے پی پر برہم

انہوں نے کہاکہ جہاں بلدی ملازمین اور گرام پنچایتوں کا عملہ گلیوں کی صفائی کر رہا ہے، وہیں ہمیں اپنے گھروں کے اردگرد کی صفائی کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بھی ہر طرح سے تیار ہے کیونکہ بارش کا موسم ہے۔ سرکاری اسپتالوں میں ٹی ڈائگناسٹک کی جانب سے مفت طبی معائنہ کیا جارہا ہے۔ بارش کے موسم میں جگہ جگہ پانی جمع ہونے کے باعث عموما بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ رہتا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.