جانچ ایجنسی کی ٹیم منگل کو چندرا بابو کی حیدرآباد میں واقع قیام گاہ پہنچی اور ان کو نوٹس دیتے ہوئے جانچ کے لیے حاضر ہونے کی ہدایت دی۔
امراوتی کو دارالحکومت بنانے کے سلسلہ میں حاصل کردہ اراضیات میں مبینہ بے قاعدگیوں پر سی آئی ڈی نے دفعات 120b,166,167,217 کے تحت ایک ایف آئی آر درج کی ہے۔
سی آئی ڈی نے سابق وزیر نارائن اور دیگر کو بھی نوٹس جاری کیا ہے۔ چندرا بابو اور دیگر سے خواہش کی گئی کہ وہ 23 مارچ کو پوچھ گچھ کے لیے وجئے واڑہ کے ستیہ نارائن پورم میں حاضر ہوں۔
منگل گری کے رکن اسمبلی اے راما کرشن کی جانب سے درج کروائی گئی ایف آئی آر کے مطابق نائیڈو کے ساتھیوں نے کسانوں کو دھمکایا اور ان کی اراضی غیرقانونی طور پر حاصل کی۔