تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راو نے نئے سال کے موقع پر ریاست کے عوام کو مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر وزیر اعلی نے حکومت کی جانب سے روبہ عمل لایے جانے والے مختلف فلاحی وترقیاتی پروگرامز Various Welfare and Development Programs کا تذکرہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:Happy New Year 2022:سال نو، امید کی نئی کرن
وزیراعلی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سال 2022 میں بھی ریاستی حکومت لگن اور عزم مصمم کے ساتھ With Dedication and Determination ریاست میں گڈ گورننس کے عمل کو جاری رکھے گی ونیز حکومت کو درپیش تمام تر رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے عوام کی فلاح وبہبود کے لیے کام کرے گی۔
وزیراعلی کے سی آر نے سال نو میں ریاست کے عوام کی امیدوں اور امنگوں کی تکیمل کےلیے بھی نیک تمناوں کا اظہار کیا۔