تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندرشیکھر راؤ نے ای ٹی وی بھارت کی اسٹوری پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلی کے سی آر نے ای ٹی وی بھارت پر 6 سالہ بچی چائترا سے متعلق شائع کی گئی اسٹوری پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بچی کا مکمل علاج کرائیں گے۔
کے سی آر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ مذکورہ لڑکی کے علاج کی ذمہ داری حکومت لے گی۔ وزیر اعلی نے اس سلسلے میں سرپور کے رکن اسمبلی کو فون کرکے بچی کے علاج کے لیے اقدامات کرنے کا حکم دیا۔
ناگرجنا ساگر ضمنی انتخاب انومولہ منڈل کے انچارج کے طور پر مذکورہ رکن اسمبلی کام کر رہے ہیں۔ وزیر اعلی کی ہدایت پر رکن اسمبلی چائترا کے گھر پہنچے اور بچی کے والدین کو یقین دلایا کہ ان کی بچی کا مکمل علاج کرایا جائے گا۔
اس سلسلے میں وزیر اعلی نے بچی کے والدین کو کل ملاقات کرنے کے لیے بھی کہا ہے۔
خیال رہے کہ چائترا چھ برس کی بچی ہے اور ایک حادثے میں وہ جل گئی ہے، بتایا گیا کہ جلنے سے اس کا آدھا جسم متاثر ہوا اور تقریبا 40 دن سے وہ ہسپتال میں ہے۔ اس کے ماں باپ کاشتکاری کا کام کرتے ہیں۔ چائترا کا تعلق ناگرجنا ساگر حلقے س ہے جہاں ضمنی انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔