تلنگانہ کے بھوپال پلی منڈل کے نندی گام کے جوڑے سریش اور انیتا کا نو سال کا خواب اس وقت شرمندہ تعبیرہوا جب وزیر اعلی کے چندر شیکھر راو نے اس جوڑے کی نو سالہ لڑکی کا نام رکھا اور اس جوڑے کو تہنیت پیش کی۔ KCR Named the Nine Year Old Girl
سریش اور انیتا نے علحدہ ریاست تلنگانہ کی جدوجہد میں اہم رول ادا کیا تھا انھیں 2013 میں ایک لڑکی پیدا ہوئی۔ انھوں نے اس وقت فیصلہ کیا تھا کہ اس کا نام کے چندر شیکھر راو ہی رکھیں گے۔ اس وقت سے لڑکی اب تک بغیر نام کے ہی پلی بڑھی۔ Girl Named After Nine years
اس معاملے کی اطلاع اسمبلی کے سابق اسپیکر مقامی رکن قانون ساز کونسل مدھو سدن چاری کو ملی تو انھوں نے اس بارے میں وزیر اعلی کو مطلع کیا اور انھیں وزیر اعلی سے ملوایا۔ پرگتی بھون میں وزیر اعلی کے سی آر نے اس جوڑے کو کو تہنیت پیش کی اور انھیں تحائف پیش کیے۔ وزیر اعلی نے اس نو سالہ لڑکی کا نام 'مہاتی' رکھا۔ وزیر اعلی کی جانب سے اس جوڑے کو لڑکی کی تعلیم کے لیے مالی امداد بھی دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: KCR on BJP فرقہ پرست طاقتوں کی کوششوں کو ناکام بنائیں، کے سی آر