ETV Bharat / state

Assembly Elections in Telangana چندر شیکھر راو حکومت کا زوال شروع، تلنگانہ میں جلد ہی کنول کھلے گا: امیت شاہ - politics in telangana

ریاست تلنگانہ میں اس سال کے اواخر یا آئندہ سال کے اوائل میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں جس کے پیش نظر تمام سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیوں کا آغاز ہوچکا ہے۔

Amit Shah's jibe at opponents
Amit Shah's jibe at opponents
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 27, 2023, 7:49 PM IST

حیدرآباد: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ تلنگانہ میں چندر شیکھر راو حکومت کا زوال شروع ہوگیا ہے اور جلد ہی ریاست میں کنول کھلے گا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ہی ریاست میں حکمراں جماعت بی آر ایس کی متبادل ہے۔ امیت شاہ نے کھمم ضلع میں زعفرانی جماعت کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں بی جے پی کی حکمرانی سے عوام خوش ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اب یا مستقبل میں بی آر ایس کے ساتھ اتحاد کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس 4 جی پارٹی (نہرو، اندراگاندھی، راجیوگاندھی اور راہول گاندھی)، بی آر ایس 2 جی پارٹی (کے سی آر اور کے ٹی آر)، مجلس 3 جی پارٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام ریاست میں مکمل اکثریت کے ساتھ بی جے پی حکومت کو منتخب کریں گے۔ انہوں نے بی جے پی اور وزیراعلی کے چندر شیکھر راو کی ایک دوسرے کو حمایت سے متعلق صدر کانگریس ملیکارجن کھرگے کے دعوے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس عمر میں جھوٹ نہیں بولنا چاہئے۔ بی جے پی کسی بھی پارٹی کے ساتھ نہیں جائے گی۔ بی جے پی ہی چندر شیکھر راو سے مقابلہ کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کار بی آر ایس کا انتخابی نشان ہے۔ کار بھدراچلم میں آئی تو ضرور ہے لیکن وہ بھدراچلم کی مندر میں نہیں جاسکتی کیوں کہ اس کا اسٹیرنگ مجلس کے ہاتھ میں ہے۔

مزید پڑھیں: تلنگانہ اسمبلی انتخابات پر کانگریس قیادت کی توجہ

انہوں نے الزام لگایا کہ گذشتہ 9 برسوں کے دوران چندر شیکھر راو نے نوجوانوں، کسانوں، خواتین اور دلتوں کو دھوکہ دیا ہے۔ ان کی حکمرانی کے دوران زراعت ایک ناکارہ شعبہ بن گیا ہے۔ چندر شیکھر راو کسانوں سے یہ خواہش کررہے ہیں کہ دھان کی پیداوار نہ کریں۔ حکومت کسانوں کو زراعت پر سبسیڈی بھی فراہم نہیں کررہی ہے۔ امیت شاہ نے کسانوں کے قرضہ جات کی معافی کو انتخابات سے پہلے ایک حربہ قرار دیا۔ ساتھ ہی انہوں نے تلنگانہ کو ملاوٹی تخم کا مرکز قرار دیا اور کہا کہ 9 برسوں میں چندر شیکھر راو حکومت نے فصل پر انشورنس کی اسکیم پر عمل نہیں کیا ہے۔ انہوں نے پوچھا کہ کروڑہا ایکر اراضی کو سیراب کرنے کے وعدہ کا کیا ہوا؟ انہوں نے کہا کہ ریاست میں بی جے پی کے برسر اقتدار آنے تک کسانوں کو فصل پر انشورنس کی سہولت فراہم کی جائے۔

  • #WATCH | Telangana: Union Home Minister Amit Shah says, "Congress party is 4G party which means four generation party (Jawaharlal Nehru, Indira Gandhi, Rajiv Gandhi and Rahul Gandhi), BRS is 2G party which means two generation party (KCR and later KTR), but this time neither 2G… pic.twitter.com/8d6CS4ybCP

    — ANI (@ANI) August 27, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.