ETV Bharat / state

جن دھن اکاونٹ میں مالی امداد کی پہلی قسط پر اظہار مسرت

لاک ڈاون کے دوران جن دھن اکاونٹ میں مالی امداد کی پہلی قسط کے طورپر پر500 روپئے ملنے پر مسرت کا اظہار کیا جارہا ہے۔

author img

By

Published : Apr 19, 2020, 3:11 PM IST

jan dhan yojana
jan dhan yojana

تلنگانہ کے کریم نگر ضلع کے چپہ ڈنڈی میں ایک بیوٹی پارلر میں کام کرنے والی لکشمی کو لاک ڈاون کے دوران پارلر بند رہنے سے مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا تھا۔

لکشمی کا کہنا ہے 'جن دھن اکاونٹ میں 500 روپئے کی رقم ملنے سے وہ روزمرہ کے خرچ اٹھا پارہی ہوں'۔

لکشمی نے لاک ڈاون کے دوران غریبوں کی مدد کرنے پر مرکزی حکومت سے اظہار تشکر کیا۔ ضلع ورنگل کے نکاپیٹ کی رہنے والی جیوتی نے بھی پی ایم جی کے وائی کے تحت مالی امداد پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔

اسی دوران پرانا شہر حیدرآباد کے منگل ہاٹ کی رہنے والی فوزیہ بیگم کا کہنا ہے 'ان کے اکاونٹ میں 1500 روپئے کی رقم تلنگانہ حکومت کی جانب سے بھیجی گئی ہے۔ ان کو راشن کارڈ پر چاول بھی ملا ہے'۔

انہوں نے کہا 'مجھے 25 کیلو کے بجائے 50 کیلو چاول ملا ہے۔ میں حکومت کا شکریہ ادا کرتی ہوں'۔

وہیں کچھ غریب اور ضرورت مند افراد کا یہ بھی کہنا کہ حکومت کی جانب سے ان کے جن دھن اکاونٹ میں جو 500 روپے بھیجے گئے یہیں وہ کافی نہیں ہیں، ایک گھر میں 5 سے 10 افراد رہ رہے ہیں، اسلیے 500 روپیہ سے صرف تین سے چار دن تک پیٹ پالا جا سکتا ہے۔

کورونا وائرس کے پیش نظر ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ ہے اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملک کی غیرب عوام اور ضرورت مند افراد کھانے کو ترس رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.