ETV Bharat / state

حیدرآباد: حالات کا جائزہ لینے کے بعد مرکزی ٹیم دہلی واپس - حیدرآباد

ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں کورونا وائس کے پھیلاؤں کو روکنے کے لیے کئے جارہے اقدامات اور لاک ڈاون پرعمل آوری کا جائزہ لینے آئی مرکز کی ٹیم واپس دہلی روانہ ہوگئی۔

Central team happy with Telangana's Covid battle
حیدرآباد: حالات کا جائزہ لینے کے بعد مرکزی ٹیم دہلی واپس
author img

By

Published : May 4, 2020, 12:39 PM IST

مرکزی وزارت جل شکتی کے ایڈیشنل سکریٹری ارون بھروکا کی قیادت میں دیگر وزارتوں سے وابستہ اعلیٰ عہدیداروں پر مشتمل مرکز کی ٹیم 24 اپریل کو حیدرآباد پہنچی تھی۔

اس ٹیم نے 25 اپریل تا 2 مئی کے دوران شہر کے مختلف ہسپتالوں، علاقوں، کنٹینمنٹ زونس، کورنٹائن زونس، شیلٹر ہومز، رعتوں بازار، اناپورنا کینٹن، مختلف محکموں کے دفاتر کے علاوہ دیگر مقامات کا دورہ کیا تھا اور مقامی افراد، مریضوں، عملہ، عہدیداروں کے بشمول دیگر افراد سے بات چیت کرکے حالات کا جائزہ لیا تھا۔

مرکزی ٹیم نے چیف سکریٹری سومیش کمار، ڈائرکٹر جنرل آف پولیس مہندر ریڈی، پرنسپل سکریٹری صحت شانتی کماری، جی ایچ ایم سی کمشنر لوکیش کمار کے علاوہ دیگر اعلیٰ عہدیداروں سے بھی ملاقات کی۔

واضح رہے کہ مرکزی ٹیم نے کورونا وائرس سے نمٹنے کےلیے ریاستی حکومت کی جانب سے کئے جارہے اقدامات اور لاک ڈاون کے بہتر نفاذ پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

وہیں دوسری جانب تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے نے الزام عائد کیا ہے کہ کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لینے کےلیے آئی مرکزی ٹیم کوریاستی حکومت نے گمراہ کیا ہے۔ تلنگانہ بی جے پی نے گاندھی ہسپتال میں ناقص سہولیات کی شکایت کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.