حیدرآباد کے مضافاتی علاقے راجندر نگر میں رات اس وقت حالات کشیدہ ہوگئے جب بجرنگ دل کے کارکنوں نے کرناٹک (شواموگہ) میں بجرنگ دل کے ورکر کے قتل کے خلاف کینڈل مارچ کا اہتمام کیا- Tensions in Hyderabad due to Bajrang Dal
شیواجی نگر روڈ ایم ایم پہاڑی پر کینڈل مارچ میں شریک افراد مبینہ طور پر اشتعال انگیز اور دل آزار نعرے لگا رہے تھے۔ اس دوران احتجاجیوں نے کہ اقلیتی طبقے کے دو نوجوان کو روک لیا اور جے شری رام کے نعرے لگانا شروع کردیے ان دو نوجوانوں کو بھی نعرے لگانے پر مجبور کیا- Bajrang Dal Raise Provocative Slogans
اس کے بعد علاقے میں افواہوں کا بازار گرم ہوگیا تاہم پولیس نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے حالات پر قابو پالیا۔ ریلی اجازت کے بغیر نکالنے پر پولیس نے بجرنگ دل کے خلاف دو کیسز درج کیے - اب حالات پرامن بتائے گئے ہیں۔
ڈی سی پی شمش آباد جگدیشور ریڈی نے کہا کہ کینڈل مارچ پولیس کی اجازت کےبغیر نکالا گیا۔ ریلی نکالنے افراد کے خلاف دو کیس درج کردیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب حالات پرامن ہیں۔ عوام افواہوں پر توجہ نہ دے-
یہ بھی پڑھیں:Protest in Gulbarga: بجرنگ دل رکن کے مبینہ قتل کے خلاف گلبرگہ میں احتجاج