ETV Bharat / state

ضمنی انتخاب کے لیے کانگریس کے امیدوار کا اعلان

دوباک اسمبلی حلقے کے ضمنی انتخاب کے لیے کانگریس نے سی سرینواس ریڈی کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔

ضمنی انتخاب کے لیے کانگریس امیدوارکا اعلان

author img

By

Published : Oct 8, 2020, 9:52 AM IST

ریاست تلنگانہ میں دوباک اسمبلی حلقے کا ضمنی انتخاب ہونے جا رہا ہے۔ اس ضمن میں تیاریاں جاری ہیں۔

کانگریس پارٹی نے دوباک اسمبلی حلقے کے ضمنی انتخاب میں سی سرینواس ریڈی کو امیدوار بنایا ہے۔ صدر کانگریس سونیا گاندھی نے سرینواس ریڈی کے نام کو قطعیت دی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی سرینواس ریڈی ٹی آر ایس سے کانگریس میں شامل ہوئے تھے۔

قبل ازیں حکمراں جماعت ٹی آر ایس کے صدر اور وزیر اعلی کے چندرشیکھر راؤ نے دوباک اسمبلی حلقے کے ضمنی انتخاب کے لیے ٹی آر ایس امیدوار کے طور پر آنجہانی رکن اسمبلی سولیپیٹا راملنگا ریڈی کی بیوہ سولیپیٹا سجاتا کو امیدوار بنایا ہے۔

کانگریس نے سی سرینواس ریڈی کو ایک حکمت عملی کے تحت میدان میں اتارا ہے چونکہ مذکورہ رہنما ٹی آر ایس کو خیر آباد کہہ کر آئے ہیں، کانگریس ان کے ذریعہ حکمراں جماعت کو گھیرنے کی کوشش کرنا چاہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:'جائیداد سروے کی وضاحت کرے حکومت'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.