ETV Bharat / state

'نفرت کی دیوار توڑ کرمحبت کو عام کرنے کی ضرورت'

معروف مؤرخ اورسماجی کارکن رام پنیانی نے ملک کی تعمیری اقدارپر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی پُرامن فضا کو برقرار رکھنے کے لیے ہمیں آپسی بھائی چارہ اور بین مذاہب اتحاد کو قائم کرنا چاہیے۔

جناب رام پنیانی حیدرآباد میں ملک کی تعمیر کریں پر خطاب کرتے ہوئے
author img

By

Published : Jul 4, 2019, 10:00 AM IST

انسانی حقوق کے سرگرم رکن اور مؤرخ رام پنیانی نے گذشتہ شب حیدرآباد میں ایک پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اقلیتوں کے ساتھ ساتھ خواتین اور دلت بھی خوف میں مبتلا ہیں، مسلم نوجوانوں کو دہشت میں مبتلا کرنے کے لیے ہجومی تشدد کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ دنیا بھر میں تیل کی دولت کے قبضہ کو لے کر اسلام کے خلاف نفرت پھیلائی جا رہی ہے۔

نفرت کی دیواریں توڑ کر محبت کے پل بنانا ہوگا : رام پنیانی
جناب رام پنیانی حیدرآباد میں ملک کی تعمیر کریں پر خطاب کرتے ہوئے

رام پنیانی اسٹوڈنٹز اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا ( ایس آئی او ) حیدرآباد یونٹ کی جانب سے جاری مہم '' ملک کی تعمیر کریں '' کی اختتامی نشست یوتھ کانکلو میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔

واضح رہے کہ رام پنیانی انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ممبئی میں بائیو میڈیکل انجنیئرنگ کے سابقہ پروفیسر ہیں اور وہ سماجی ہم آہنگی کے طور پر کام کرنے کے لیے پورے ملک میں مشہور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں مخصوص ایجنڈے کو فروغ دینے کے لیے مذہبی اقلیتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔نفرت کو پھیلانے کے لیے قوت اور سیاست کا غلط استعمال ہو رہا ہے۔

ایس آئی او کے قومی صدر جناب لبید شافی، جناب رام پنیانی کو تہنیت پیش کرتے ہوئے

پنیانی نے ملک کی تعمیر کے ضروری اقدار جیسے بھائی چارہ، بین مذہبی و بین اللسانی اور بین ثقافتی اتحاد، بدعنوانی سے پاک معاشرہ اور سماج کے ہر طبقے کی ہمہ جہت ترقی پر زور دیا۔

انھوں نے کہا کہ انسانیت اور ملک کو در پیش مسائل کو نفرت کی بجائے محبت، آپس میں مضبوط تعلقات اور بھارتی تہذیب کو فروغ دینے کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے ۔انسانی حقوق کی تنظیموں کو مل کر فاششٹ اور فسادی قوتوں کے خلاف لڑنا ہوگا۔

اس موقع پر ایس آئی او کے قومی صدر لبید شافی کے علاوہ حیدرآباد یونٹ کے دیگر ذمہ داران اور نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

Intro:Body:

pasha 1

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.