ETV Bharat / state

BRS will From Govt at Centre بی آر ایس 2024 کے انتخابات کے بعد مرکز میں حکومت بنائے گی، کے سی آر - عام انتخابات 2024

بی آر ایس سربراہ کے سی آر نے آئین ساز با با صاحب بھیم راؤ امبیڈ کر کے یوم پیدائش کے موقعے پر حیدر آباد میں منعقد ایک تقریب میں کہا کہ 2024 کے عام انتخاب کے بعد مرکز میں بی آر ایس حکومت بنائے گی۔

کے سی آر
کے سی آر
author img

By

Published : Apr 15, 2023, 9:10 AM IST

حیدرآباد: بی آر ایس سربراہ اور تلنگانہ کے وزیر اعلی کے سی آر نے دعوی کیا کہ 2024 میں ہونے والے عام انتخاب کے بعد مرکز میں بی آر ایس حکومت سازی کرے گی۔ کے چندر شیکھر راؤ نے جمعہ کو کہا کہ پارٹی کے اقتدار میں آنے کے بعد دلت بندھو اسکیم کو پورے ملک میں نافذ کرے گی۔ دلت بندھو اسکیم کا آغاز 2021 میں گیا گیا تھا۔ اس اسکیم کے تحت حکومت کی جانب سے درج فہرست ذات کے خاندانوں کو کاروبار شروع کرنے کے لیے 100 فیصد گرانٹ کے طور پر 10 لاکھ روپے کی پیشکش کی جاتی ہے۔ براہ راست بینیفٹ ٹرانسفر اسکیم کے تحت دیے گئے فنڈز کو واپس کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

حیدر آباد میں بی آر امبیڈکر کے 125 فٹ بلند مجسمے کی نقاب کشائی کے بعد ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کے سی آر نے کہا کہ بی آر ایس پارٹی کو مہاراشٹر سے زبردست حمایت مل رہی ہے، جس کے بعد وہ مغربی بنگال، بہار اور اتر پردیش سے اسی طرح کی حمایت کی امید کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2024 کے پارلیمانی انتخابات میں اگلی حکومت ہماری ہوگی، تاہم ہمارے مخالفین کو یہ بات ہضم نہیں ہوسکتی، لیکن انہیں یہ سمجھ لینا چاہے کہ ایک چنگاری روشنی کے لیے کافی ہے۔

آئین ساز با با صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈ کر کے یوم پیدائش پر جمعہ کو امبیڈکر مجسمہ کی نقاب کشائی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئین کے نافذ ہونے کے 70 سال بعد بھی دلت ملک میں سب سے غریب ہیں جو کہ شرمناک ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں کبھی شکست تو کبھی فتح کے نشیب و فراز سے گزرتی ہیں،تاہم ملک کے عوام لوگوں کو جیتنا چاہیے۔ راؤ نے کہا کہ ان کی حکومت نے دلتوں کی ترقی کے لیے گزشتہ 10 سالوں کے دوران (اس سال کے بجٹ سمیت) 1.25 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ خرچ کیے ہیں، جبکہ اس سے قبل کی حکومت نے اتنی ہی مدت میں 16,000 کروڑ روپے خرچ کیے تھے۔تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ درج فہرست ذاتوں کے لیے فلاحی اسکیم کو رواں مالی سال کے دوران 1.25 لاکھ خاندانوں تک بڑھایا جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ ہماری حکومت بننے کے بعد ملک بھر میں ہر سال 25 لاکھ دلت خاندانوں کو دلت بندھو دیا جائے گا۔

امبیڈکر کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے پہلے وزیر قانون ملک کی سیاست کے لئے اب بھی با معنی ہیں اور یہ سب کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ مساوی معاشرے کے لیے ان کے خواب پورے ہوں۔راؤ نے کہا کہ ہر کسی کو امبیڈکر کی تعلیمات پر عمل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ بی آر ایس حکومت امبیڈکر کے نام پر ایک ایوارڈ کے لیے 51 کروڑ روپے مختص کرے گی جو خدمت کے میدان میں لوگوں کو دیا جائے گا،بتایاجارہا ہے امبیڈ کر 125 فٹ بلند مجسمہ دنیا کا سب سے بڑا امبیڈکر مجسمہ ہے،با با صحاب بھیم راؤ امبیڈ کر پوتے پرکاش امیبڈ کر اس تقریب میں مہمان خصوصی کے طورپر موجود تھے۔

زید پڑھیں: KCR Meets Nitish Kumar کے سی آر اور نتیش نے مودی حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرنے کیلئے اپوزیشن کے اتحاد پر زور دیا

پرکاش امبیڈکر نے کہا کہ ان کے دادا کی رائے یہ تھی کہ ایک اور شہر کو بھارت کے دوسری دارلحکومت کے طور پر اعلان کرنے کی ضرورت ہے اور وہ حیدرآباد ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک ملک میں سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے بعد کوئی قومی لیڈر نہیں ہے۔انہوں نے دلت بندھو اسکیم کو نافذ کرنے کے لئے کے سی آر اور تلنگانہ حکومت کی بھی ستائش کی۔امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے قانون پر ہیلی کاپٹر سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ 146.50 کروڑ روپے کی لاگت سے یہ مجسمہ 360 ٹن سٹینلیس سٹیل اور 114 ٹن کانسی سے بنایا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.