ETV Bharat / state

Andhra Pradesh 2024 Election بی آر ایس آندھرا پردیش کے آئندہ اسمبلی انتخابات میں تمام نشستوں پر مقابلہ کرے گی - آندھرا پردیش انتخابات میں بی آر ایس کا پہلا قدم

آندھرا پردیش 2024 کے اسمبلی انتخابات میں بھارت راشٹرا سمیتی ریاست کی تمام 175 نشستوں پر مقابلہ کرے گی۔ تلنگانہ کے وزیر لیبر ملا ریڈی نے یہ اطلاع دی۔ BRS in Andhra Pradesh 2024 elections

بی آر ایس آئندہ انتخابات میں 175 نشستوں پر مقابلہ کرے گی

author img

By

Published : Jan 2, 2023, 1:53 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر لیبر ملاریڈی نے کہا ہے کہ بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) پارٹی 2024 کے انتخابات میں آندھرا پردیش میں تمام 175 نشستوں پر مقابلہ کرے گی۔ انہوں نے زوردیتے ہوئے کہاکہ اگر بی آرایس، پڑوسی ریاست میں انتخابات میں کامیابی حاصل کرتی ہے تو تلنگاہن کے کالیشورم پراجکٹ کی بنیاد پر پولاروم پراجکٹ کی تکمیل کو یقینی بنایاجاسکے گا۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ متحدہ آندھراپردیش کی تقسیم کے ذریعہ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد موجودہ آندھراپردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ نہیں دیاگیا جس کا وعدہ آندھراپردیش تنظیم جدید قانون میں کیاگیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ تلنگانہ راشٹراسمیتی(ٹی آرایس) کے بھارت راشٹراسمیتی(بی آرایس)بننے کے بعد ملک بھر سے بی آرایس کو بہتر ردعمل حاصل ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی قیادت میں تلنگانہ میں گزشتہ چند سالوں میں ہوئی ترقی کو دیکھ کر کئی لیڈران پارٹی کی حمایت کررہے ہیں۔ BRS First step in Andhra Pradesh elections

یہ بھی پڑھیں: Telangana Transport Minister on BRS: 'بی آرایس، ملک کی سیاست میں بڑی تبدیلیاں لائے گی'

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.