ETV Bharat / state

Attack on BRS MP بی آر ایس امیدوار کوتہ پربھاکر ریڈی پر انتخابی مہم کے دوران چاقو سے حملہ - تلنگانہ گورنر کا بی آر ایس ایم پی پر حملہ پر بیان

ریاست تلنگانہ میں 30 نومبر کو اسمبلی انتخابات منعقد ہونے والے ہیں جس کے پیش نظر ریاست میں تمام سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ حکمراں پارٹی بی آر ایس سمیت کانگریس اور بی جے پی اس بار متحرک نظر آرہی ہے۔ Assembly elections to be held on 30 Nov in Telangana

BRS MP Kota Prabhakar Reddy
BRS MP Kota Prabhakar Reddy
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 31, 2023, 9:34 AM IST

حیدرآباد: میدک کے رکن پارلیمنٹ و بی آر ایس کے حلقہ اسمبلی دوباک کے امیدوار کوتہ پربھاکر ریڈی پر انتخابی مہم کے دوران ایک شخص نے چاقو سے حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں وہ زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ دولت آباد منڈل کے سورم پلی گاوں میں پیش آیا۔ پربھاکر ریڈی کو فوری طور پرعلاج کے لئے گجویل کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسی دوران حملہ آور پر رکن پارلیمنٹ کے حامیوں، بی آر ایس کے کارکنوں اور ہجوم نے حملہ کردیا۔ بعد ازاں حملہ آور کو پولیس کے حوالہ کردیا گیا جس کی شناخت راجو کے طور پر کی گئی ہے۔ اس نے قبل ازیں مقامی نیوز ایپ کے لئے رپورٹر کے طور پر کام کیا تھا۔

  • On the attack on BRS MP Kotha Prabhakar Reddy in Siddipet, Telangana Governor Dr.Tamilisai Soundararajan says, "Violence has no place in democracy, and such incidents are a threat to the democratic process."

    The Governor directs the DGP to take stringent measures to investigate…

    — ANI (@ANI) October 30, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

وزیراعلی تلنگانہ چندر شیکھر راو نے دوباک کے بی آر ایس امیدوار پربھاکر ریڈی پر انتخابی مہم کے دوران حملہ کرتے ہوئے ان کی جان لینے کی کوشش کی مذمت کی اور کہا کہ ایسے حملوں کی جمہوری سماج میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ انہوں نے انتخابات کے ذریعہ عوام کے خط اعتماد کو حاصل کرنے کے بجائے سیاسی مقاصد کے لئے تشدد پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے شہریوں‘ بی آر ایس لیڈروں اور پارٹی ارکان پر زور دیا کہ وہ انتخابی مہم کے دوران چوکس رہیں۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ بی آر ایس لیڈروں اور کارکنوں پر کسی بھی قسم کے حملوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: مرکزی حکومت کا تلنگانہ کے ساتھ امتیازی سلوک ہے:وزیرخزانہ ہریش راو

چندر شیکھر راو نے فون پر وزیر صحت ہریش راو سے بات کرتے ہوئے اس واقعہ کی تفصیلات حاصل کیں۔ انہوں نے حکام کو ہدایت دی کہ وہ پربھاکر ریڈی کو بہتر ممکنہ علاج کی سہولت فراہم کی جائے تاکہ وہ عاجلانہ طور پر صحت یاب ہوسکیں۔ اسی دوران گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن نے بھی اس واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں تشدد کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ انہوں نے پولیس کو ہدایت دی کہ وہ سخت اقدامات کریں اور اس واقعہ کی جانچ کرتے ہوئے انتخابی عرصہ کے دوران امیدواروں کے ساتھ ساتھ انتخابی مہم میں حصہ لینے والوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.