شہر حیدرآبادکو زیادہ سے زیادہ صاف رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
شہر کے اہم سیاحتی مقامات پرصفائی کی برقراری کا انوکھانظریہ پیش کیاگیا ہے۔
سیاحتی مقامات پر عموما خالی بوتلیں پائی جاتی ہے ۔
ایسی بے کار اور خالی بوتلوں کی نکاسی کیلئے جی ایچ ایم سی نے شہر کے نیکلس روڈ پر ایک پانی کی بوتل کی شکل میں لوہے کا ڈسٹ بن نصب کیا ہے۔
جس نے وہاں آنے والے تمام افراد کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے۔
یہ ڈسٹ بین مستعملہ پانی کی بوتلوں کو اس میں ڈالنے کے لئے بنایاگیا ہے۔
یہ انوکھی پانی کی بوتل کی شکل تمام لوگوں کو اپنی جانب راغب کررہی ہے۔
یہاں آنے والے سیاح بڑی تعداد میں اس میں پانی کی مستعملہ بوتلوں کو ڈال رہے ہیں اور جی ایچ ایم سی کی جانب سے اٹھائے گئے اس انوکھے قدم کی کافی ستائش بھی کررہے ہیں۔
سیاحوں نے اس علاقہ کی صفائی کو یقینی بنانے کے لئے اس اقدام کی حمایت کی ہے۔
یواین آئی وخ