ETV Bharat / state

آن لائن تعلیم کی وجہ سے کُتب فروش پریشان - حیدرآباد

علم حاصل کرنے کے لیے کتابیں بہت ضروری ہوتی ہیں لیکن گزشتہ تقریباً ڈیڑھ سال سے کورونا اور لاک ڈاؤن کے سبب آن لائن تعلیم کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے کتابوں کی خرید و فروخت بہت ہی کم ہوگئی ہے۔

کُتب فروش پریشان
کُتب فروش پریشان
author img

By

Published : Aug 3, 2021, 5:32 PM IST

لاک ڈاؤن کی وجہ سے آن لائن تعلیم اور ٹیکنالوجی کہ اس دور میں موبائلز وغیرہ پر کتابیں پڑھنے کی وجہ سے کُتب فروش مشکلات سے دوچار ہیں۔

حیدرآباد کے علاقے عابڈس پر گزشتہ 70 برسوں سے ہر اتوار کو سڑک کے کنارے کتابوں کی دکانیں لگائی جاتی ہیں۔

کُتب فروش پریشان

اس بازار میں شہر و اضلاع کے لوگ کتابیں خرید و فروخت کرنے کے لیے آتے ہیں۔ یہاں نایاب کتابوں کے علاوہ کے جی سے پی جی سمیت لاء، میڈیکل اور دیگر کتابیں دستیاب ہوتی ہیں۔

ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کے دوران کُتب فروش محمد عارف نے بتایا کہ پچھلے کچھ برسوں سے یہ کاروبار کافی متاثر ہوا ہے اور اس کی اہم وجہ آن لائن تعلیم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کتاب کے ذریعہ تعلیم حاصل کرنے سے معلومات میں اضافہ ہوتا ہے۔

عارف نے مزید کہا کہ پہلے کتابیں فروخت کرنے پر اچھی آمدنی ہوتی تھی لیکن اب دکانیں بھی کم ہوچکی ہیں اور آمدنی بھی۔

انہوں نے کہا کہ ہر اتوار کو صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک یہ بازار کھلتا ہے جبکہ بارش کے موسم میں بھی کافی نقصان ہوتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.