لاک ڈاون کی وجہ سے بلڈ بنکس میں خون کی کمی واقع ہوئی ہے جبکہ کورونا وائرس کی وجہ سے بھی عطیہ دہندگان کو انفیکشن سے محفوظ رکھنے کے اقدامات کرتے ہوئے خون کی کمی کو دور کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔
لاک ڈاون کے بعد سے خون کا عطیہ کیمپ نہیں لگائے گئے لہذا حکومت نے عطیہ دہندہ کو انفیکشن سے محفوظ رکھنےکےلیے انسٹی ٹیوٹ آف پریوینٹیو مڈیسن نارائن گوڑہ میں خاص انتظامات کئے گئے ہیں۔
سنٹر پر اضافہ عملہ کو تعینات کیا گیا ہے اور یہاں جمع ہونے والے خون کو کورونا وائرس سےمتاثرہ افراد میں بھی چڑھایا جائے گا۔
لاک ڈاون کے باعث خون کا حصول سنگین مسئلہ بنتا جارہا ہے جبکہ مسئلہ کو حل کرنے کےلیے شہریوں کو آگےآنا چاہئے۔