ماڈرن میٹرنیٹی ہسپتال میں ریاست تلنگانہ کے بڑے ہسپتال ہیں جس میں ریاست کے مختلف اضلاع سے مریض آتے ہیں۔ ان مریضوں کے ساتھ تیمارداری کرنے والے لوگوں کے لیے کوئی جگہ فراہم نہیں ہیں۔
اس موقع پر سکینہ فاونڈیشن کے صدر آصف حسین سہیل نے کہا کہ حیدرآباد کے سرکاری ہسپتالوں میں شیلٹر موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ مریض کے ساتھ آنے والے افراد کی سہولت کے لیے موثر اقدامات کریں۔